علیمہ خان کا عمران خان سے ملاقات کیلئے آج دوبارہ اڈیالہ جیل جانے کا اعلان
Web Desk
16 December 2025
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے آج ایک بار پھر اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانے کا اعلان کر دیا ہے۔
علیمہ خان کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جائیں گی اور ملاقات نہ کرائے جانے کی صورت میں وہ وہیں بیٹھیں گی۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر ملاقات کی اجازت نہ دی گئی اور ان پر پانی پھینکا گیا تب بھی وہ اپنے مؤقف اور مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گی۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ٹیم ہی ان کی اصل ٹیم ہے، جبکہ علیمہ خان گروپ اور بشریٰ بی بی گروپ سے متعلق باتیں محض پروپیگنڈا ہیں۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پی ٹی آئی قیادت کو اپنے بانی سے ملاقات کرانے کی اجازت دینے کا عندیہ دیا ہے۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے رویے میں بہتری آئی ہے اور اگر پی ٹی آئی قیادت جیل مینول کی پابندی کرے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ممکن ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
مزارِ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب، پاک بحریہ نے فرائض سنبھال لیے
9 November 2026
شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا 149 واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
9 November 2026
امریکا کا ایران کے مطالبات قبول کرنے سے انکار
9 November 2026
ایران کا جنگ کا راستہ اختیار کرنے پر امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
9 November 2026
اسرائیل کو فوری نئے رہنما اور مؤثر قومی ہنگامی حکومت کی ضرورت ہے: گادی آئزن کوٹ
9 November 2026
محمد علی درانی کا آج سے صوبہ بہاولپور کیلئے مہم شروع کرنے کا اعلان
9 November 2026
قطر کی سعودیہ کے مختلف علاقوں میں حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت
9 November 2026
امریکا کا عراق سے ایران کیساتھ بیشتر سرحدی گزر گاہیں بند کرنے کا مطالبہ
9 November 2026