LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے خلائی سفر میں تاریخی سنگِ میل، پہلا قومی انسانی خلائی مشن روانگی کے قریب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز 28ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آنے پر دیکھ کر فیصلہ کریں گے: پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر علی ظفر امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات کا آج دوسرا روز 8 لاکھ ٹن مزید گندم درآمد کرنے کا فیصلہ، تیسرا عالمی ٹینڈر جاری پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے زیرِ اہتمام سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا شاندار آغاز آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملے کے بعد لاپتا اردنی ملاح کی تلاش جاری احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا

کشمیر پاکستان کی شہ رگ، دونوں لازم و ملزوم ہیں: صدر آزاد کشمیر

Web Desk

25 October 2026

آزاد جموں و کشمیر کے صدر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے مظفرآباد میں 79ویں یومِ تاسیس کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد حکومتِ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازم و ملزوم ہے، اور کشمیر حقیقت میں پاکستان کی شہ رگ ہے۔

ڈاکٹر محمد نجیب خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ 24 اکتوبر 1947ء کو قائم ہونے والی آزاد حکومت ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں اور تاریخی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے تحریکِ آزادیِ کشمیر کے تناظر میں حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی مسلسل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

صدر آزاد کشمیر نے مقبوضہ وادی میں بھارتی تسلط کے خلاف کشمیری عوام کی بے مثال استقامت اور قربانیوں کو سراہتے ہوئے عالمی برادری اور اقوامِ متحدہ پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حقِ خودارادیت دلانے کے لیے اپنا مؤثر اور عملی کردار ادا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور مضبوط ادارے ہی ایک مستحکم ریاست کی بنیاد ہیں۔