آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
Web Desk
5 June 2026
مظفر آباد: الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے سیاسی گہما گہمی اور طویل انتظار کے بعد ریاست میں نئے عام انتخابات کے شیڈول اور حتمی تاریخ کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ آفیشل پریس ریلیز کے مطابق، آزاد جموں و کشمیر میں عام انتخابات کے لیے پولنگ 27 جولائی کو ہو گی، جس کے لیے تمام انتظامی و سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔
انتخابات کی تاریخ کے اعلان سے ٹھیک ایک روز قبل آزاد کشمیر کی سیاست میں اس وقت ایک اہم پیش رفت سامنے آئی تھی جب آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے مقیم پاکستان کشمیری مہاجرین کی 12 مخصوص نشستوں کو جوں کا توں برقرار رکھنے کی ایک اہم ترین قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی۔
قانون ساز اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ اس آئینی قرارداد کے اہم ترین نکات درج ذیل ہیںقرارداد کے متن میں دوٹوک الفاظ میں کہا گیا ہے کہ اسمبلی میں مہاجرین کی نمائندگی ایک مسلمہ تاریخی اور آئینی حقیقت ہے، جسے کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ انتخابی عمل کو شفاف بنانے، اس کی تکنیکی پیچیدگیاں دور کرنے اور الیکشن کو تمام سیاسی جماعتوں کے لیے قابلِ قبول بنانے کے لیے جو بھی ضروری اصلاحات درکار ہیں، وہ صرف اور صرف اسی اسمبلی کے ذریعے ہی عمل میں لائی جا سکتی ہیں۔
منظور شدہ قرارداد میں اس بات پر خصوصی طور پر زور دیا گیا ہے کہ جمہوریت میں آئینی اصلاحات کا معاملہ صرف اور صرف عوام کے منتخب نمائندوں کا ہی خصوصی اختیار اور مینڈیٹ ہوتا ہے۔
ایوان نے واضح کیا کہ اصلاحات کے تمام تر معاملات کو مستقبل کی قانون ساز اسمبلی پر ہی چھوڑا جائے، تاہم اس حساس معاملے کو آگے بڑھانے کے لیے ریاست کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنز، بار کونسل، سول سوسائٹی اور نامور آئینی ماہرین کے ساتھ ایک وسیع البنیاد اور جامع مشاورت کا عمل بھی شروع کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات
5 June 2026
انمول عرف پنکی سے رابطوں پر سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار ملازمت سے برخاست
5 June 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک
5 June 2026
سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب
5 June 2026
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز
5 June 2026
پاک چین دوستی 75 برس بعد بھی اعتماد اور شراکت داری کی مضبوط مثال قرار
5 June 2026
ایران جنگ کیلئے حکومت کے پاس امریکی عوامی حمایت محدود قرار، سروے
5 June 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
4 June 2026