بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
Web Desk
4 June 2026
راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف (PTI) کے بانی سے ان کے رفقاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا مخصوص دن ہونے کے باوجود، وقت ختم ہونے کے باعث کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔
جیل ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے شیڈول کے تحت آنے والے تمام رہنماؤں کا وقت ختم ہو گیا، جس کے بعد انتظامیہ نے سیکیورٹی اور ضابطے کے تحت ملاقات کرانے سے معذرت کر لی۔بانی پی ٹی آئی سے اہم سیاسی و قانونی امور پر مشاورت کے لیے تحریکِ انصاف کے 6 مرکزی و صوبائی رہنما اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ تاہم، جیل حکام کی جانب سے گرین سگنل نہ ملنے پر کسی بھی پارٹی رہنما کو بانی سے ملاقات کا موقع نہیں مل سکا۔
ملاقات کی باقاعدہ فہرست میں شامل درج ذیل رہنما بغیر ملاقات کیے ہی جیل کے باہر سے واپس روانہ ہو گئےعثمان جوڑا,سمابیہ طاہر,اسد عباس,ملک عظیم,ملک یاسر پتوالی ,روح الامین پی ٹی آئی رہنماؤں نے جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ عدالتی احکامات اور طے شدہ مینوئل کے مطابق ملاقات کے لیے آئے تھے، لیکن وقت ختم ہونے کا جواز بنا کر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
جی بی الیکشن کو پنجاب اور اسلام آباد سے مینج کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حسن مرتضی
4 June 2026
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل (NEC) کا اہم اجلاس 8 جون کو طلب
4 June 2026
نہ وہ فنڈ ملے نہ وہ چیف جسٹس ملا”؛ مہمند ڈیم کے لیے فنڈز کی قلت پر سینیٹ اقتصادی امور کمیٹی میں واپڈا حکام کی بریفنگ،
4 June 2026
سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف نجی دورے پر جنیوا روانہ
4 June 2026
ہر ہائی کورٹ آزاد ، سپریم کورٹ یا وفاقی آئینی عدالت کے ماتحت نہیں: جسٹس عامر فاروق
4 June 2026
پی ٹی آئی کو انتخابی مہم سے روکنا پری پول دھاندلی ہے، بیرسٹر گوہر
4 June 2026
شرجیل میمن کی محسن نقوی سے ملاقات، وفاق اور سندھ تعاون پر اتفاق
4 June 2026
پاکستان سندھ طاس معاہدے کے تحت دریائے چناب پر اپنے حقوق کی حفاظت کرے گا: دفتر خارجہ
4 June 2026