گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز
Web Desk
5 June 2026
گلگت: گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کی طوفانی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، جس کے بعد پرسوں خطے بھر میں ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔
انتخابی مہم کے آخری دن تمام سیاسی جماعتیں اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج گلگت میں ایک بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کر کے اپنی مہم کا اختتام کریں گے، جبکہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت بھی آج خطے میں اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بڑی انتخابی ریلی نکالے گی۔الیکشن کمیشن کے مینیول اور فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، خطے میں انتخابی دنگل کی صورتحال کچھ یوں ہےحلقے اور پولنگ اسٹیشنز: گلگت بلتستان کے تمام 24 حلقوں میں پولنگ کے عمل کو آسان بنانے کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار 3 سو 68 (1,368) پولنگ اسٹیشنز قائم کر دیے گئے ہیں۔
ان 24 حلقوں سے کل 396 امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل ہیں۔
آزاد اور خواتین امیدوار: اس بار کے انتخابات کی خاص بات یہ ہے کہ ریکارڈ 266 آزاد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جبکہ میدانِ کارزار میں 7 خواتین امیدوار بھی مرد امیدواروں کے مدِ مقابل الیکشن لڑ رہی ہیں۔گلگت بلتستان کی نئی ووٹر لسٹوں کے مطابق، خطے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 80 ہے۔ جن کی صنف وار تقسیم درج ذیل ہے
مرد ووٹرز: 5 لاکھ 3 ہزار 772
خواتین ووٹرز: 4 لاکھ 54 ہزار 708
گلگت بلتستان پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک باقاعدہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال انتہائی تسلی بخش اور فورسز کے مکمل قابو میں ہے۔
عسکری و پولیس حکام کے مطابق، یکم مئی سے لے کر اب تک انتہائی پرامن ماحول میں مجموعی طور پر 614 سیاسی سرگرمیاں منعقد ہو چکی ہیں، جن میں 62 بڑے عوامی اجتماعات، 217 کارنر میٹنگز (عوامی نشستیں) و افتتاحی تقریبات، 243 انتخابی دفاتر کا قیام اور 92 سیاسی جلوس شامل ہیں۔پولیس کے اعلیٰ حکام نے عام عوام، سیاسی کارکنوں اور امیدواروں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی عمل کے دوران اعلیٰ ذمہ داری، برداشت اور قانون پسندی کا مظاہرہ کریں۔ تمام شہریوں کے لیے انتخابی ضابطہ اخلاق اور ملکی قوانین کی مکمل پاسداری کرنا لازمی ہے۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا یا پبلک پلیسز پر کسی بھی قسم کی افواہوں، اشتعال انگیز بیانات اور منفی پروپیگنڈے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ گلگت بلتستان پولیس نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے، ہنگامی صورتحال یا مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کے لیے شہری ان کی آفیشل ہیلپ لائن 15 پر رابطہ کریں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا، ایران مذاکرات کی بحالی کیلئے رابطے جاری ہیں: قطر
26 August 2026
امریکی وزارتِ خارجہ کا دنیا بھر میں امیگرینٹ ویزا انٹرویوز کا عمل عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان
26 August 2026
ٹرمپ کا ایران پر مکمل غلبے کا دعویٰ، بڑی فتح جلد حاصل کرنے کی امید ظاہر کردی
26 August 2026
پمز سانحہ: معصوم بچوں کی شہادت پر پوری کابینہ کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔علامہ راجہ ناصر عباس
26 August 2026
پمز ہسپتال آتشزدگی سانحہ: این آئی سی یو میں نیبولائزر پھٹنے سے آگ لگی، ابتدائی رپورٹ
26 August 2026
اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکت انسانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے: بلاول بھٹو
26 August 2026
آزاد کشمیر میں کلیئرنس آپریشن کے دوران فائرنگ، رینجرز اہلکار شہید
26 August 2026
اسحاق ڈار کی لندن میں کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل سے ملاقات
26 August 2026