انمول عرف پنکی سے رابطوں پر سی ٹی ڈی کے 2 اہلکار ملازمت سے برخاست
Web Desk
5 June 2026
لاہور/کراچی: کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے منشیات فروشی کے نیٹ ورک کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے، بدنام زمانہ ڈرگ ڈیلر ‘کوئین انمول عرف پنکی’ کے ساتھ مبینہ روابط اور پشت پناہی ثابت ہونے پر اپنے ہی دو اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔

سی ٹی ڈی (CTD) ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق، ملازمت سے برطرف کیے جانے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل علی قریشی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کفیل اعوان شامل ہیں۔ ان دونوں اہلکاروں پر گزشتہ چند سالوں کے دوران منشیات کے دھندے سے وابستہ خاتون ‘پنکی’ کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے اور غیر قانونی معاونت فراہم کرنے کا سنگین الزام تھا۔
تفتیشی ذرائع نے مینوئل شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ محکمے کی کالی بھیڑیں کس طرح اس نیٹ ورک کا حصہ بنیں اے ایس آئی کفیل اعوان نے چند برس قبل کارروائی کرتے ہوئے ڈرگ ڈیلر پنکی کے ایک بائیک رائیڈر (منشیات سپلائر) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔ رائیڈر کی اس گرفتاری کے بعد، مبینہ طور پر معاملے کو دبانے اور دیگر مفادات کے لیے کانسٹیبل اور اے ایس آئی نے پنکی کے ساتھ اپنے براہِ راست رابطے بڑھا لیے تھے، جو وقت کے ساتھ گہرے ہوتے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق، دونوں اہلکاروں کے خلاف محکمے کے اندر چلنے والی اعلیٰ سطحی انکوائری رپورٹ اب مکمل ہو چکی ہے، جس کی روشنی میں یہ سخت فیصلہ کیا گیا باقاعدہ برطرفی سے چند روز قبل علی قریشی اور کفیل اعوان کو شکایات اور ابتدائی شواہد کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا تھا۔حراست کے دوران دونوں قانون شکن اہلکاروں کے ضابطے کے تحت تفصیلی بیانات قلمبند کیے گئے۔ سی ٹی ڈی حکام کا مزید بتانا تھا کہ تفتیش کے دوران کفیل اعوان اور علی قریشی کے موبائل فونز کو قبضے میں لے کر ان کا باقاعدہ فرانزک (Forensic) کرایا گیا تھا، جس سے جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں کی تصدیق ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی دونوں اہلکاروں کے بینک اکاؤنٹس کی تمام تفصیلات بھی حاصل کی گئیں تاکہ منشیات کی کمائی سے ہونے والی مشکوک ٹرانزیکشنز کا پتا لگایا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقات
5 June 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آپریشن،6 خارجی ہلاک
5 June 2026
آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
5 June 2026
سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب
5 June 2026
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری روز
5 June 2026
پاک چین دوستی 75 برس بعد بھی اعتماد اور شراکت داری کی مضبوط مثال قرار
5 June 2026
ایران جنگ کیلئے حکومت کے پاس امریکی عوامی حمایت محدود قرار، سروے
5 June 2026
بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت ختم، کسی پارٹی رہنما کو اجازت نہ ملی
4 June 2026