احسن اقبال کا بلوچستان میں دہشت گردی پر بھارت کی مداخلت کا الزام، سی پیک سبوتاژ کرنے کی سازش قرار دے دیا
Web Desk
5 February 2026
اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان میں جاری دہشت گردی کو سی پیک سبوتاژ کرنے کی منظم سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی را کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔
وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت اور کلبھوشن یادو کیس بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے کہ سی پیک کو بدنام کر کے سرمایہ کاری کو روکا جائے، جبکہ بلوچستان کے حقوق کی بات کرنے والے دہشت گردی کرکے بلوچستان کے ساتھ بدترین دشمنی کا ثبوت دے رہے ہیں۔
احسن اقبال نے سوال اٹھایا کہ یہ کون سی حقوق کی تحریک ہے جس میں اپنے ہی افراد کو ہلاک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سب کچھ بھارت کی ایما پر ہو رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں ہر روز بابائے قوم قائد اعظم کو سلام پیش کرنا چاہیے، جن کی دور اندیشی نے 90 سال قبل ہی بھارت کا اصل چہرہ پہچان لیا تھا۔
متعلقہ عنوانات
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026
کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی قیادت کا چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس آئی ایچ سی کو خط، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کا مطالبہ
19 November 2026
پٹرول ایک روپیہ فی لٹر مہنگا، ڈیزل کی قیمت برقرار
19 November 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.50 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
19 November 2026