برآمدات کی ترسیل میں خلل کسی صورت ملکی مفاد میں نہیں، احسن اقبال
Web Desk
17 August 2026
وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے ٹرانسپورٹرز سے جاری ہڑتال فوری ختم کر کے مذاکرات کی میز پر آنے کی اپیل کی ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت ٹرانسپورٹرز کے تمام مسائل اور مطالبات پر بیٹھ کر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہے، کیونکہ ہڑتال کسی مسئلے کا حل نہیں۔ احسن اقبال نے خبردار کیا کہ ہڑتال کے باعث ملکی برآمدات کی ترسیل میں شدید خلل پڑ رہا ہے اور برآمد کنندگان کے آرڈرز منسوخ ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔ ایک برآمد کنندہ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہڑتال کی وجہ سے تقریباً ایک ملین ڈالر کے ایکسپورٹ آرڈرز خطرے میں پڑ چکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو اس وقت ایک ایک ڈالر کی اشد ضرورت ہے، لہٰذا قومی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے برآمدات کی راہ میں رکاوٹ بننے والے احجاجی طریقوں سے گریز کیا جائے۔
متعلقہ عنوانات
گنجائش ختم! خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا معاملہ فیصلہ کن مرحلے میں ہے: محسن نقوی
10 October 2026
بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات؛ وزیراعظم سے گفتگو اور خیبر پختونخوا صورتحال پر تبادلہ خیال
10 October 2026
وزیراعظم اور مولانا ملاقات، خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اختلافات سامنے آگئے
10 October 2026
حکومت اور اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کے لئے اہم پیش رفت
10 October 2026
اسحاق ڈار کا وزیر خارجہ مالدیپ سے، صدر کے دورہ پاکستان کی تیاریوں پر تبادلہ خیال
10 October 2026
ایکنک کا ملک بھر میں 11 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دینے کا فیصلہ
10 October 2026
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب
10 October 2026
خیبرپختونخوا بارے ایوان صدر میں ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
10 October 2026