LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ٹرمپ نے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس میں سے کسی ایک کا نام تبدیل کرکے ’بحر ٹرمپ‘ رکھنے کی تجویز دے دی روسی تیل تنصیبات پر حملوں کی صورت میں امریکا کی یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنےکی دھمکی بھارتی پرواز میں پاور بینک سے آگ لگ گئی، حیدرآباد میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے جبوتی سے یمن جانیوالے تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ایمازون کے بانی کی جیف بیزوز کی اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے حیران کن پیشگوئی اے آئی اور جوہری تنازع 2100 میں انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں، رپورٹ میں انتباہ برطانیہ: وائلڈ لائف پارک میں شیر کا حملہ، ایک شخص ہلاک اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری، پولیس کی بھاری نفری تعینات کے پی میں ایمرجنسی مسترد کرتے ہیں، تحریک انصاف کا وفاق سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ بھارتی ریاست منی پور میں بدامنی، مودی حکومت کشیدگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام افغانستان سے سرحد پار دہشت گردی کے شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے ایران کی سعودیہ کو یمن سے مذاکرات کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش آبنائے ہرمز میں سُپر آئل ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کی ویڈیو جاری

حکومت بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی: احسن اقبال

Web Desk

10 August 2026

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور انہیں جیل میں بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام “دنیا مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں علاج معالجے اور معائنے کے لیے ماہر ڈاکٹرز کی سہولت میسر ہے، اس لیے ان کی صحت کے حوالے سے تشویش یا شکوک و شبہات کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی دیکھ بھال میں کوئی غفلت نہیں برتی جا رہی، وہ اپنے مخصوص سیل میں موجود ہیں جہاں تمام ضروری انتظامات موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی سیاسی قیدی نہیں بلکہ قانونی کارروائی کے نتیجے میں سزایافتہ قیدی ہیں۔

ملکی سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریکِ احتجاج کا جواب دیتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اس وقت پاکستان کو احتجاج، دھرنوں اور گھیراؤ جلاؤ کی سیاست کے بجائے معاشی استحکام کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سڑکوں کو گرم کرنے اور گھیراؤ جلاؤ کا راستہ اختیار کرنے والی سیاست براہِ راست ملک دشمن عناصر کے تخریبی ایجنڈے کو تقویت پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو کسی ایک جگہ “ڈی چوک” بنانے کے بجائے اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور ایک “اقتصادی لانگ مارچ” کی ضرورت ہے۔ حکومت کی پائیداری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) وفاقی حکومت کی مضبوط اتحادی ہے اور وہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی۔