LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی مڈٹرم انتخابات، خواتین ووٹرز کی اکثریت نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی، اے پی سروے اسرائیلی انتخابی کمیشن نے انتخابات کے حتمی نتائج کی تصدیق کر دی ایران پر حملہ فتح نہیں، شکست کا باعث بنتا ہے، اسماعیل بقائی برطانیہ کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ایران کے خلاف امریکی پالیسی حکومت بدلنے سے تبدیل نہیں ہوگی، مجتبیٰ خامنہ ای کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی کی طبیعت ناساز، بیرک میں چکر آنے سے گر کر زخمی مالیاتی خسارہ 2.5 فیصد پر آ گیا، زرمبادلہ ذخائر 21.5 ارب ڈالر کے ساتھ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فیول سبسڈی سے ڈیڑھ کروڑ افراد مستفید، عوام پر توانائی کا بوجھ نہیں ڈالا: وزیراعظم امریکی مڈٹرم انتخابات: متعدد پاکستانی امریکن امیدوار بھی ریاستی انتخابات میں کامیاب امریکی وسط مدتی انتخابات واشنگٹن کا داخلی معاملہ ہے: چین 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور اہلیہ کی اپیلیں 10 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر الینوائے میں ڈیموکریٹ امیدوار نبیلہ سید نے ری پبلکن کے ڈاربی ہلز کو شکست دیدی ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود مشی گن سے عبدل السید مسلم سینیٹر منتخب وسط مدتی انتخابات کیلئے ایلون مسک کی بھاری مالی معاؤنت بھی کام نہ آئی عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا: باراک اوباما

ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کے متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا: احسن اقبال

Web Desk

4 November 2026

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے ہمراہ اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ون کانسٹیٹیوشن ایونیو منصوبے کے متاثرین کو ان کا پورا معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کو وفاقی کابینہ نے منظور کر لیا ہے، جس میں تمام قواعد و ضوابط کو نظر انداز کرنے اور سی ڈی اے کی غفلت کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ منصوبے کے نام میں بھی جعل سازی کے باعث اس کا نام تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس موقع پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور طلال چوہدری نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی کی سفارشات پر نیب کو میرٹ پر تحقیقات اور ریفرنس دائر کرنے کے لیے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے تاکہ عوام کو لوٹنے والے سہولت کاروں اور مرکزی کرداروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔