مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے میں امن کیلئے سنگ میل ہے: احسن اقبال
Web Desk
7 August 2026
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی “مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے” کو خطے میں دائمی امن، استحکام اور مسلم امہ کی یکجہتی کے لیے ایک عظیم سنگِ میل قرار دیا ہے۔
اپنے ایک اہم بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ مکہ مکرمہ کی مقدس سرزمین پر ہونے والا یہ تاریخی معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان گہرے باہمی اعتماد اور مضبوط سٹریٹجک تعاون کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی اشتراکِ عمل خطے میں اجتماعی سلامتی کی ضمانت بنے گا اور درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنے کے عزم کو مزید جلا بخشے گا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے محفوظ، مستحکم اور اقتصادی طور پر خوشحال مستقبل کے عزم کی ترجمانی کرتا ہے، اور پاکستان اس برادرانہ رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موثر دفاعی سفارت کاری نے ایک تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، جو امتِ مسلمہ کے اتحاد اور باہمی سلامتی کے لیے انتہائی خوش آئند ہے۔
متعلقہ عنوانات
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026
ای سی او ممالک کے درمیان علاقائی تعاون، معاشی انضمام کے فروغ کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
16 November 2026
ایم کیو ایم پاکستان کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پھر استعفے کا مطالبہ
16 November 2026
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جیل میں ملاقات کرا دی گئی
16 November 2026