جیل سپرنڈنٹ کی بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے الزامات کی تردید
Web Desk
6 August 2026
اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک تفصیلی رپورٹ جمع کراتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو قیدِ تنہائی میں رکھنے کے تمام الزامات کی سخت تردید کر دی ہے۔ جیل حکام نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کو جیل مینوئل کے مطابق دیگر تمام قیدیوں کی طرح قانون کے تحت مقررہ سہولیات اور حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔
ہائی کورٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ اڈیالہ جیل میں کسی بھی قیدی کو قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا گیا کیونکہ جیلوں میں قیدِ تنہائی کا نظام عملاً ختم ہو چکا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بشریٰ بی بی سابق وزیراعظم کی اہلیہ ہیں، اس لیے ان کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں، تاہم ان کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی یا غیر مساوی سلوک نہیں کیا جا رہا۔
رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کی دیکھ بھال خواتین افسران اور لیڈی عملہ کر رہا ہے۔ ایک خاتون میڈیکل آفیسر روزانہ کم از کم دو بار ان کا طبی معائنہ کرتی ہیں، جبکہ انہیں قدرتی روشنی، تازہ ہوا اور جیل مینوئل کے مطابق کامل رازداری کی سہولت حاصل ہے۔ مزید برآں، انہیں ہر منگل کے روز اپنے شوہر سے ملاقات کی اجازت بھی میسر ہے۔ جیل حکام نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ قیدِ تنہائی سے متعلق دائر درخواست حقائق کے بجائے محض مفروضوں پر مبنی ہے، لہٰذا اسے مسترد کیا جائے۔ اس معاملے کا حتمی فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ فریقین کے دلائل کے بعد کرے گی
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان
11 October 2026
خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم
11 October 2026
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی
11 October 2026
وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم
11 October 2026
پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
11 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے
11 October 2026
کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت
11 October 2026
قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا
11 October 2026