اداکار شان بیگ اور ماڈل و اداکارہ روما مائیکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
Web Desk
24 July 2026
پاکستانی ڈراما و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور نامور ماڈل و اداکارہ روما مائیکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ دونوں فنکاروں نے اپنی نئی زندگی کی شروعات کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار شان بیگ نے روما مائیکل کے ساتھ اپنی ایک تصویر پوسٹ کی، جس کے کیپشن میں انہوں نے “بیوی” لکھ کر سرخ دل کے ایموجی کا اضافہ کیا۔ روما مائیکل نے بھی اس خوشخبری کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ری پوسٹ کیا۔ اس اعلان کے بعد شوبز انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں، دوستوں اور مداحوں کی جانب سے نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
شادی کی خبر کے ساتھ اداکار شان بیگ نے ایک اور پیغام میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق وضاحت بھی جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی پہلی اہلیہ سے طلاق کچھ عرصہ قبل باقاعدہ حتمی شکل اختیار کر چکی تھی اور دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے میڈیا اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو اس سفر میں ان کے ساتھ کھڑے رہے۔
واضح رہے کہ شان بیگ نے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ کے پروجیکٹس میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں اور وہ 2023 اور 2024 میں ‘فلم فیئر مڈل ایسٹ’ کی جانب سے فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر کے ایوارڈ سے نوازے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب روما مائیکل پاکستان کی ایک معروف ماڈل ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر ‘مس چارم’ اور ‘مس گرینڈ’ جیسے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی، جبکہ وہ پاکستانی فلم ‘کہے دل جدھر’ میں بھی اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
فریال گوہر کا تشدد سے حمل ضائع ہونے کا الزام؛ جمال شاہ کا ردعمل سامنے آگیا
2 September 2026
معروف اداکارہ نے بھارتی فلم انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کردیا
2 September 2026
معروف شاعر احمد راہی کو ہم سے بچھڑے 24 برس بیت گئے
2 September 2026
شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل
2 September 2026
میں جنات کا بادشاہ ہوں، ایک جن 12 برس سے میرے ساتھ ہے: محسن گیلانی
2 September 2026
رابعہ بٹ اور سونم باجوہ کی دلچسپ نوک جھونک
1 September 2026
معروف امریکی گلوکار لیونل رچی کنسرٹ کے بعد اسپتال منتقل
1 September 2026
مائیکل جیکسن کا بڑا بیٹا کئی ماہ کی خاموشی کے بعد اچانک منظرِ عام پر، مداح حیران
1 September 2026