عمران خان کو فیملی کے علم میں لائے بغیراسپتال منتقل کرناجرم ہے، اچکزئی اورراجہ ناصرعباس کاردعمل
Web Desk
29 January 2026
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈراور سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف علامہ راجہ ناصر عباس کاحکومت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی تصدیق پر سخت ردعمل سامنے آیاہے۔کہتے ہیں عمران خان کے معاملے میں کوئی بھی غفلت قابل برداشت نہیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہاکہ عمران خان کو فیملی اور ذاتی معالجین کے علم کے بغیر اسپتال منتقل کرنا مجرمانہ غفلت ہے، قیدی کی صحت اور جان کی ذمے داری مکمل طور پر قید میں رکھنے والوں پر عائد ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بغیر اطلاع اسپتال منتقل کرنا آئین اور قانون کی دھجیاں بکھیرنا ہے، عدالتی احکامات کے باوجود ذاتی ڈاکٹروں تک رسائی نہ دینا بے آئینی کی بدترین مثال ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طبی حالت فوری طورپر اہل خانہ کے سامنے لائی جائے، ان معاملے میں کسی بھی غفلت یا تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، عمران خان کے ساتھ کسی خفیہ سلوک کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔قوم 8 فروری کو عمران خان کی رہائی کے لیے پورا ملک بند کرے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرعلامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عمران خان کو ان کے ذاتی معالجین اور اہلِ خانہ سے دور رکھنا غیر انسانی اقدام ہے۔
متعلقہ عنوانات
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل
20 November 2026
مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال
20 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق
20 November 2026
اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں
20 November 2026
سعودیہ نے ریاض کے بلند ترین ٹاور متاثر ہونے کی تصدیق کردی
20 November 2026
سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین
20 November 2026