LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا آغاز، 5 روڈ منصوبے نجی شعبے کے سپرد ملک بھر میں 257 کارروائیوں میں 700 حوثی جنگجو مارے گئے: یمنی فوج ملک کو انتشار سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی، پی ٹی آئی وفد دہشت گردی پر نہیں مانا: امیر مقام و شیری رحمان پی ٹی آئی دہشت گردی پر تعاون سے انکاری، لانگ مارچ اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیں گے: رانا ثناء اللہ کے پی حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد نہیں کرنا چاہتی، حد سے زیادہ انتظار نہیں ہو سکتا: طلال چوہدری حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار، لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا: بیرسٹر گوہر نیویارک: 72 گھنٹے کے گرینڈ آپریشن میں لاپتہ اور انسانی اسمگلنگ کا شکار 34 بچے بازیاب ایران اپنے لیے مشکل یا آسان راستہ اختیار کر سکتا ہے: ٹرمپ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا روٹ میپ جاری کر دیا لانگ مارچ کا جواب ایمرجنسی یا گورنر راج نہیں ہونا چاہئے: بیرسٹر گوہر لانگ مارچ کو اسلام آباد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا: رانا ثنا اللہ چھوٹے یونٹس سے لوگ اپنی مرضی سے انتظامی سربراہ منتخب کر سکیں گے، مصطفیٰ کمال سپین میں مہنگے گھروں کے خلاف احتجاج، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک

صدر مملکت اور ابوظبی پورٹس گروپ کے درمیان ملاقات، بحری تجارت کے فروغ پر اتفاق

Web Desk

28 January 2026

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ابوظبی پورٹس گروپ کے حکام نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں جاری اور آئندہ سرمایہ کاری، کراچی پورٹ کی توسیع اور بندرگاہوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے امور زیرِ بحث آئے۔

گفتگو کے دوران دونوں برادر ممالک نے بندرگاہوں کی استعداد بڑھانے اور جدید انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے قریبی تعاون پر زور دیا، جبکہ بحری تجارت کے فروغ کے لیے شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

صدر آصف علی زرداری نے ابوظبی پورٹس گروپ کی پاکستان میں سرمایہ کاری کو خوش آئند قرار دیا اور اسلام آباد میں ابوظبی پورٹس کے دفتر کے قیام کا خیرمقدم کیا۔

دونوں فریقین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بندرگاہی شعبے میں مشترکہ اقدامات سے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔