وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ اپنی طاقت پر بھروسہ کرے، ایرانی وزیر خارجہ
Web Desk
8 August 2026
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے مسلم دنیا پر زور دیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امتِ مسلمہ کسی غیر ملکی طاقت پر تکیہ کرنے کے بجائے اپنی ذاتی طاقت اور صلاحیتوں پر بھروسہ کرے۔ اپنے ایک بیان میں ایرانی وزیرِ خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی مسلح افواج نے دنیا کی طاقتور ترین فوج کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے اپنی حقیقی طاقت اور دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ اگر تمام مسلم ممالک باہمی اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں تو کسی بھی بیرونی چیلنج اور جارحیت کا باآسانی مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسلمانوں کے درمیان حقیقی بھائی چارے اور اتحاد کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
متعلقہ عنوانات
مریم نواز کا صفائی نظام میں سخت مانیٹرنگ کا حکم، مزید بہتر بنانے کا ہدف
8 August 2026
تنقید کے باوجود امریکی آئی سی ای کارروائیاں جاری: جولائی کے مہینے میں 43 ہزار سے زائد افراد گرفتار
8 August 2026
جہلم اور سرائے عالمگیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
8 August 2026
وزیراعظم کی مسجد نبویؐ اور روضہ رسولؐ پر حاضری، ملکی ترقی کیلئے دعائیں
8 August 2026
جنگ کے بجائے مذاکرات کے ذریعے حقوق حاصل کرنا چاہتے ہیں: ایرانی صدر
8 August 2026
امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
8 August 2026
خطے میں امن کے بعد علاقائی ممالک کے درمیان ملاقاتیں بحال ہو جائیں گی: کاظم غریب آبادی
8 August 2026
آبنائے ہرمز پر پیشرفت ہو رہی ہے، جلد ڈیل متوقع ہے: امریکی عہدیدار
8 August 2026