LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
تیل کی قیمتیں کم رکھنا امریکا کی پہلی ، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنا دوسری ترجیح ہے: جے ڈی وینس انڈونیشیا میں زلزلے سے جانی نقصان پر وزیراعظم کا اظہار افسوس آزاد کشمیر الیکشن: نتائج کو’’فارم 47 پلس‘‘ کے نام سے یاد رکھا جائیگا: شرجیل میمن نیویارک کی تاریخی پاکستان ڈے پریڈ 42ویں سال میں داخل، بلال سعید پہلی بار میڈیسن ایونیو پر سر بکھیریں گے شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،10 دہشت گرد ہلاک آزاد کشمیر میں عوام نے انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا: مریم نواز دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

قطر اور پاکستان کیساتھ پیغامات کا تبادلہ کررہے ہیں: ایران کی تصدیق

Web Desk

14 August 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کے ساتھ رابطہ ذرائع پر اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ضرور جاری ہے، لیکن اسے واشنگٹن کے ساتھ باقاعدہ یا براہِ راست مذاکرات کا نام نہیں دیا جا سکتا۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کو دیے گئے اپنے ایک اہم بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات کی بحالی سے متعلق فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی فوری طور پر ایسے مذاکرات کی بحالی کا کوئی واضح امکان نظر آتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قطر اور پاکستان بطور ثالثی و سفارتی رابطے کے ذرائع استعمال ہو رہے ہیں اور ان کے ذریعے فریقین کے مابین صرف پیغامات پہنچائے جا رہے ہیں۔

سید عباس عراقچی نے مزید کہا کہ تہران اپنے قومی مفادات اور دفاعی ترجیحات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہی کوئی اگلا قدم اٹھائے گا۔ فی الوقت پاکستان اور قطر کے ذریعے جاری یہ غیر مستقیم سفارتی رابطے کشیدگی میں کمی اور پیغامات کی ترسیل تک محدود ہیں اور اسے کسی پیش رفت یا باضابطہ سفارتی مذاکراتی عمل سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہیے۔