LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا: وائٹ ہاؤس راجن پور میں خوفناک حادثہ، مسافر بس الٹنے سے 9 افراد جاں بحق، 36 زخمی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج کا سرگرمیاں جاری رکھنے کا اعلان غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، میاں بیوی اور 17 سالہ نوجوان سمیت 4 فلسطینی شہید امریکا کے ساتھ کشیدگی میں کمی کیلئے زیلنسکی کی اسٹیو وٹکوف سے ملاقات سینٹ کام کی آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر کے بارودی سرنگوں سے ٹکرائے جانے کی تردید ملتان: یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم توقیر نذیر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک مڈ ٹرم انتخابات سے قبل صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں مزید کمی، ریپبلکنز کے لیے خدشات بڑھ گئے ایران کا اقوام متحدہ سے امریکا اور اسرائیل کی دھمکیاں رکوانے کا مطالبہ سعودی و کویتی وزرائے خارجہ کی حوثی حملوں اور دھمکیوں کی مذمت یمن کی مسلح افواج کے 700 سے زائد حملے، سیکڑوں حوثی جنگجو ہلاک، متعدد زخمی ملتان میں یتیم بچے کو کار سے کچلنے والا ملزم مقابلے میں ہلاک حوثی باغیوں نے تہران کی ثالثی کی پیشکش کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا، ایران لاہور: مضرِ صحت دودھ پینے سے 2 سالہ بچہ جاں بحق، ایک کی حالت تشویشناک روس امریکی تجاویز سننے کیلئے تیار، لیکن سیاسی رعایتیں نہیں دیں گے: سرگئی لاوروف

روس کا تہران کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون جاری رکھنے کا اعلان

Web Desk

20 October 2026

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور عدمِ تحفظ کا اصل ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں، جبکہ خطے کے تمام بحرانوں کے حل کے لیے فوجی طاقت کے بجائے سفارت کاری اور سیاسی ذرائع اختیار کرنا ہوں گے۔

تہران میں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کے ہمراہ اہم مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عباس عراقچی نے بتایا کہ ملاقات کے دوران ایران اور روس کے مابین علاقائی سیکیورٹی، خلیجی صورتِ حال، مغربی ایشیا، یوکرین تنازع اور ایران-امریکا سفارتی مذاکرات سمیت تمام اہم امور پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے اسرائیل کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو روکنے، یمن و لبنان کی صورتِ حال میں بہتری اور فلسطین میں انسانی نسل کشی کی فوری بندش پر زور دیا۔

اس موقع پر روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے تہران کے ساتھ تزویراتی (اسٹریٹجک) تعاون کے معاہدوں پر مکمل عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ روس ایران اور امریکا کے درمیان جاری بحران کے حل کے لیے سفارتی معاونت اور ثالثی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ روس بوشہر نیوکلیئر پاور پلانٹ کی تعمیر و توسع کا کام بلا تعطل جاری رکھے گا اور عالمی فورمز پر ایران کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دے گا۔