LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ٹرمپ پھر محروم، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام مکہ معاہدہ خطے میں استحکام کی ضمانت، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج ٹرمپ ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں: نیویارک ٹائمز بچوں کے خون سے سودا کرنے والوں سے کیا مذاکرات کریں: دانیال چودھری پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق ماہ ستمبر 2026 کے دوران ملک میں 5 ہزار 241 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے: عظمیٰ بخاری ہر مصیبت برداشت کرنے کو تیار، اصولوں پر سمجھوتا نہیں ہوگا: سلمان اکرم راجہ خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث فضائی آپریشن ایک بار پھر متاثر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا علیمہ خان کیخلاف کیس کا فیصلہ پھر مؤخر، سہیل آفریدی کی درخواست پر سماعت ملتوی پاکستان اور بحرین کا تجارت، توانائی اور زراعت میں تعاون بڑھانے پر اتفاق مریم نواز کا پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا فیصلہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کا 1.3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے کر لیا

Web Desk

6 November 2025

اسلام آباد میں منعقدہ ایک بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی معیشت میں ترقی کی رفتار میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پاکستان میں بھی معاشی استحکام کے لیے اسٹرکچرل اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں غیر یقینی صورتحال اور سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، تاہم پاکستان اپنی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ نجی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس کا کردار بڑھنا خوش آئند ہے۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کریپٹو کونسل قائم کی جا چکی ہے جو ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس کے تحت کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس نظام کو بزنس کے نقطہ نظر سے مزید مستحکم بنانا چاہتی ہے اور اس حوالے سے جلد قانون سازی کی جائے گی۔

وزیر خزانہ نے کلائمیٹ فنانسنگ کو دنیا کا بڑھتا ہوا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے عالمی معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نجی شعبے کی شمولیت اور کردار میں اضافہ خوش آئند پیش رفت ہے۔

محمد اورنگزیب نے انکشاف کیا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کا 1.3 ارب ڈالر کا معاہدہ طے کر لیا ہے جبکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) نے بھی 50 کروڑ ڈالر کے پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی بینک کے ساتھ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک بھی طے پا چکا ہے، جس کے تحت پاکستان کو ہر سال دو ارب ڈالر ملیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جلد چینی کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈ جاری کرے گا، جبکہ ملک کو اپنے کلائمیٹ اور آبادی کے مسائل کو 100 سال کی تکمیل سے پہلے حل کرنا ہوگا۔

وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ اس مقصد کے لیے کسی آئینی ترمیم یا نئے اداروں کی ضرورت نہیں، بلکہ موجودہ ڈھانچے کو مؤثر بنانا کافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی اگلی قسط اور اصلاحات کے حوالے سے درست سمت میں گامزن ہے۔