گلوبل اکنامک گیلپ سروے، پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
Web Desk
1 January 2026
گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے 2026 کے آغاز پر اقتصادی اور امن کے حوالے سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان بھارت اور عالمی اوسط دونوں سے آگے رہا ہے، گلوبل اکناک گیلپ سروے کو 60 ممالک میں کیا گیا۔
گوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان میں 51 فیصد لوگ آنے والے سال کے بارے میں پُرامید ہیں، گلوبل اکنامک سروے کے مطابق مجموعی طور پر 31 فیصد کا نیٹ مثبت رجحان بنتا ہے، اقتصادی حوالے سے 53 فیصد پاکستانی 2026 کو خوشحالی کا سال سمجھتے ہیں۔
گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پرامید پاکستانیوں کی شرح بھارت کے 39 فیصد سے کہیں زیادہ ہے، یہ عالمی اوسط 24 فیصد سے بھی نمایاں طور پر بلند ہے، امن کے حوالے سے بھی پاکستان نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق 52 فیصد پاکستانیوں کو امید ہے کہ دنیا میں امن بڑھے گا، امن کے حوالے سے بھارت میں یہ شرح صرف 26 فیصد ہے، یہ سطح پاکستان میں 1994 کے بعد ریکارڈ کی گئی امیدوں میں سے ایک بلند ترین سطح ہے۔
گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق خصوصی طور پر یہ رجحان 1990 کی دہائی کے آخر اور 2010 کی دہائی کے وسط میں دیکھا گیا تھا، گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے عالمی سطح پر تین اہم پیمانوں میں اوسط سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے، ان پیمانوں میں مجموعی امید، اقتصادی خوشحالی، اور امن کی توقع شامل ہیں۔
گلوبل اکنامک گیلپ سروے کے مطابق پاکستان نے ان میں سے دو پیمانوں میں بھارت پر سبقت حاصل کی ہے، نتیجتاً غیر یقینی عالمی ماحول کے باوجود پاکستانی عوام 2026 کے حوالے سے پُراعتماد اور پُرامید ہیں، گلوبل اکنامک گیلپ سروے معاشی ترقی اور عالمی امن کے بارے میں عالمی اور علاقائی ہم منصبوں سے بہتر تصویر پیش کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا بار بار وعدہ خلافی کرتا، سفارتکاری بارے واشنگٹن کا رویہ نامناسب ہے: ایران
28 October 2026
جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سپریم کورٹ کا حلف اٹھا لیا
28 October 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر حملے کا دفاع، دوبارہ بھی حملوں کا اعلان
28 October 2026
سعودی عرب نے طائف کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
28 October 2026
ایران کیخلاف جنگ میں امریکا کے اخراجات 47 ارب ڈالر سے متجاوز
28 October 2026
ایران کے 440 کلوگرام انتہائی افزودہ یورینیم کا سراغ تاحال نہیں مل سکا، رافیل گروسی
28 October 2026
برطانیہ میں آر اے ایف فیئر فورڈ ایئربیس واقعے میں ملوث 2 افراد پر فرد جرم عائد
28 October 2026
فرانس نے سمندری نگرانی کرنے والا طیارہ عارضی طور پر رومانیہ منتقل کر دیا
28 October 2026