اسلام آباد: وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری، اہم معاشی اشاریے مثبت
Web Desk
31 December 2025
وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بہتری کا رجحان برقرار ہے اور رواں مالی سال کے دوران بیشتر اہم معاشی اشاریے مثبت رہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی نمو 3.71 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ شعبہ جاتی کارکردگی میں زراعت 2.89 فیصد، صنعت 9.38 فیصد اور خدمات کے شعبے میں 2.35 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ترسیلاتِ زر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر مارچ 2022 کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی ایم ایف کے جائزے کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر موصول ہوئے جس سے معاشی استحکام کو تقویت ملی۔
رپورٹ کے مطابق ربیع 2025-26 کے لیے گندم کا ہدف 29.68 ملین ٹن مقرر کیا گیا ہے جبکہ زرعی قرضوں کی فراہمی میں 18.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں جولائی تا اکتوبر 5.02 فیصد اضافہ ہوا۔
آٹوموبائل سیکٹر میں نمایاں بہتری دیکھی گئی جہاں کاروں کی پیداوار میں 65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر 2025 میں مہنگائی کم ہو کر 6.1 فیصد کی سطح پر آ گئی۔
مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر مجموعی مالیاتی سرپلس جی ڈی پی کا 1 فیصد رہا، ایف بی آر محصولات میں 10.2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نومبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 100 ملین ڈالر سرپلس رہا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درآمدات میں 11.1 فیصد اضافہ جبکہ برآمدات میں 3.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ تاہم آئی ٹی برآمدات 18.5 فیصد بڑھ کر 1.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور ترسیلاتِ زر 9.3 فیصد اضافے سے 16.1 ارب ڈالر ہو گئیں۔
مزید بتایا گیا کہ دسمبر 2025 میں پالیسی ریٹ 50 بیسس پوائنٹس کم ہو کر 10.5 فیصد پر آ گیا۔ نومبر 2025 میں اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 5,046 پوائنٹس بڑھا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18,866 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
وزارت خزانہ کے مطابق یہ اعداد و شمار معاشی استحکام، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مستقبل میں پائیدار ترقی کی عکاسی کرتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اٹلی کا ایران کیخلاف کسی بھی فوجی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان
8 July 2026
اقوام متحدہ کا امریکا اور ایران پر کشیدگی کم، مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر زور
8 July 2026
ایرانی و قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، آبنائے ہرمز واقعات پر تفصیلی تبادلہ خیال
8 July 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ
8 July 2026
ٹرمپ کے حالیہ بیانات واشنگٹن کی ایران پالیسی کی ناکامی کا اعتراف ہیں، کاظم غریب آبادی
8 July 2026
آبنائے ہرمز بند کرنے کی کوشش کی تو فوجی کارروائی کریں گے، امریکی نائب صدر کا ایران کو انتباہ
8 July 2026
امریکی افواج نے ایران پر مزید حملے شروع کر دیے، سینٹ کام
8 July 2026
ایران نے دوبارہ امریکی حملوں پر آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکی دیدی
8 July 2026