چین 2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیاں آگے بڑھائے گا، صدر شی جن پنگ
Web Desk
31 December 2025
چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین 2026 میں مزید فعال میکرو پالیسیاں متعارف کرائے گا تاکہ معیشت کو مستحکم اور پائیدار بنیادوں پر آگے بڑھایا جا سکے۔
کمیونسٹ پارٹی کی نیو ایئر ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت میں مؤثر معیار کی بہتری کے ساتھ ساتھ مناسب مقداری نمو کو فروغ دے گی۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ چین کی معیشت اپنے مقررہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
صدر شی نے 2025 کو ایک غیر معمولی سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود چینی معیشت نے استحکام اور ترقی کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ منصوبے کی تیاری اور اس پر مؤثر عملدرآمد پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ جدت، ٹیکنالوجی اور مجموعی ترقی کو مزید تقویت مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ پالیسیوں کا محور اعلیٰ معیار کی ترقی، جدت پر مبنی معیشت اور طویل المدتی معاشی استحکام ہوگا، تاکہ چین عالمی معاشی چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کر سکے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا
22 November 2026
استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت
22 November 2026
ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار
22 November 2026
پرتگال کے وزیر مملکت اور وزیر خارجہ پاؤلو رینجل پاکستان پہنچ گئے
22 November 2026
پاکستان کی بھارت سمیت تمام ایس سی او ممالک کو مکالمے کی دعوت
22 November 2026
پاسدارانِ انقلاب کا ڈرون حملوں میں امریکی پیٹریاٹ نظام کے 2 ریڈار تباہ کرنے کا دعویٰ
22 November 2026
قازقستان میں تیزی سے پھیلنے والی پراسرار بیماری کی اطلاعات، سرکاری تفصیلات طلب
22 November 2026
ابوظہبی میں مشرقِ وسطیٰ کے پہلے ڈزنی تھیم پارک کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں
22 November 2026