LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان میں 36 سے زائد دہشت گرد گروہ موجود ہیں، ہمسایہ ممالک کے خلاف دہشت گردی روکی جائے: ترجمان دفتر خارجہ غلطیاں ٹھیک کیے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو اقدامات کی ضرورت ہے: وزیراعظم میر رضا کیس: انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع منظور وفاقی آئینی عدالت کے رولز جاری، اہم قانونی معاملات کی وضاحت روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

چین نے ٹرانسپورٹ کی دنیا میں نیا باب رقم کر دیا، میگلیو ٹرین 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ گئی

Web Desk

29 December 2025

چینی سائنس دانوں نے جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ حالیہ تجربے کے دوران چین میں تیار کی گئی سپر کنڈکٹنگ میگلیو ٹرین نے صرف دو سیکنڈ میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تاریخی تجربہ 25 دسمبر کو چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں نے انجام دیا۔ تقریباً ایک ٹن وزن کی حامل اس ٹرین کو 400 میٹر طویل خصوصی ٹریک پر آزمایا گیا، جہاں اس نے چند ہی لمحوں میں ریکارڈ رفتار حاصل کی اور بعد ازاں محفوظ طریقے سے روک دی گئی۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کی تیز ترین سپر کنڈکٹنگ الیکٹرک میگلیو ٹرین ہے، جس پر انجینئرز کی ٹیم گزشتہ دس برسوں سے مسلسل تحقیق کر رہی تھی۔ اس سے قبل رواں سال جنوری میں اسی ٹریک پر یہ ٹرین 648 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچی تھی، تاہم تازہ تجربے میں اس نے 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی حد عبور کر کے عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

میگلیو ٹرین کی سب سے نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ یہ ٹریک کو چھوتی نہیں بلکہ طاقتور مقناطیسی نظام کے ذریعے ہوا میں معلق ہو کر سفر کرتی ہے، جس کے باعث فریکشن ختم ہو جاتا ہے اور انتہائی تیز رفتار ممکن ہو پاتی ہے۔ منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین بجلی کی سی تیزی سے ٹریک پر دوڑتی ہے جبکہ اس کے پیچھے ہلکی دھند چھا جاتی ہے۔

سائنس دانوں کے مطابق مستقبل میں اس جدید ٹیکنالوجی کو راکٹ لانچ سسٹمز میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہی ٹیکنالوجی مسافر ٹرینوں میں متعارف کرا دی گئی تو بڑے شہروں کے درمیان سفر چند منٹوں تک محدود ہو سکتا ہے۔