LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ سے خطے میں نئی جغرافیائی سیاسی بیداری پیدا ہوئی: ترجمان ایرانی فوج ٹرمپ کی دھمکی پرانی فلم، ہم کئی بار دیکھ چکے ہیں: عباس عراقچی شہباز-نواز شریف ملاقات: بانی پی ٹی آئی کی پمز منتقلی اور سیاسی و قانونی حکمتِ عملی پر مشاورت میر رضا کیس، سندھ کابینہ کا جوڈیشل انکوائری کروانے کا فیصلہ رانا تنویر کی اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش، پی ٹی آئی کو جمہوری طریقہ اپنانے کا مشورہ اے سی سی اجلاس میں پاکستان کو بھارت کیخلاف اہم کامیابی مل گئی فیلڈ مارشل عاصم منیر کل تہران کا دورہ کریں گے: ایرانی وزارت خارجہ ایس آئی ایف سی کی ریگولیٹری اصلاحات، کاروباری آسانیوں کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کل سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے ایران مزاحمت اور استقامت کے باعث دنیا کو حیران کرنے والی طاقت بن کر ابھرا: پزشکیان جماعت اسلامی کا 12 ربیع الاول کے بعد ملک گیر ہڑتال کا اعلان مہنگی منگوائی گئی چینی سستی برآمدکرنےکی اجازت، قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان چین کے بغیر امریکا کیلئے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنا ممکن نہیں: نیویارک ٹائمز بھارت کے قریب مال بردار بحری جہاز ڈوب گیا، 24 افراد لاپتا

2025میں سکوک بانڈز کا تاریخی سنگِ میل، وزارتِ خزانہ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Web Desk

29 December 2025

مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے سکوک بانڈز کے اجراء کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے سال 2025 میں اسلامی مالیاتی آلات کے میدان میں ایک تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 2 کھرب روپے سے زائد مالیت کے سکوک بانڈز جاری کئے گئے، جو 2008 کے بعد بلند ترین سالانہ سطح ہے۔ 2025 کے دوران وزارتِ خزانہ نے مجموعی طور پر 61 سکوک کے اجراء کو کامیابی سے مکمل کیا۔

خرم شہزاد کے مطابق ایک، تین، پانچ اور دس سالہ مدت کے سکوک جاری کئے گئے جن میں فکسڈ اور ویری ایبل ریٹ ریٹرن سکوک شامل ہیں۔ سال 2025 میں مجموعی شریعہ کمپلائنٹ اجراء 2.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا۔

مشیر وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کا پہلا گرین سکوک بھی کامیابی سے لانچ کیا گیا جسے 5.4 گنا زائد سبسکرپشن حاصل ہوئی۔ گرین سکوک کے اثاثوں میں پاکستان ریلوے، این ایچ اے، پی اے اے اور دیگر سرکاری ادارے شامل ہیں۔

خرم شہزاد کے مطابق 2019 سے 2025 کے دوران مجموعی سکوک اجراء 8.7 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ملک میں موجود سکوک کا حجم 6.6 کھرب روپے ہو گیا ہے۔ مجموعی شریعہ کمپلائنٹ حکومتی قرضہ 7.1 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دسمبر 2025 تک حکومتی قرض میں اسلامی مالیاتی آلات کا حصہ 14.5 فیصد رہا، جبکہ جون 2025 میں یہ شرح 12.6 فیصد تھی۔ وزارتِ خزانہ نے 2028 تک اسلامی قرضوں کا حصہ 20 فیصد تک بڑھانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔

مشیر وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان اقدامات سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، حکومتی قرض کے نظم و نسق میں بہتری آئی ہے اور ملکی معیشت کے استحکام اور طویل المدتی ترقی میں مدد ملی ہے۔