افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ
Web Desk
29 November 2026
افغانستان کے صوبے کنڑ کے شہر اسعد آباد میں ہونے والے دھماکے سے متعلق نئی تفصیلات و حقائق سامنے آ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے سوات کے دہشت گرد، بارودی مواد کے ماہر اور ٹرینر سمندر استاد کے گھر میں ہوا، جو بارودی سرنگیں تیار کرنے اور خوارج کو دھماکہ خیز مواد کے استعمال کی تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت 20 سے 25 دہشت گردوں کو بارودی مواد کے استعمال کی تربیت دی جا رہی تھی، جبکہ ساتھ والے کمروں میں رکھا بارود بھی دھماکے سے پھٹ گیا۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں 30 خوارج ہلاک اور 28 زخمی ہوئے، جبکہ واقعے میں فتنہ الخوارج سے منسلک 3 سے 4 گھر اور ساتھ واقع سرکاری مڈل اسکول کے 2 کمرے مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سرکاری مڈل اسکول کے 28 سے 30 طلبہ جاں بحق جبکہ 3 اساتذہ سمیت 120 سے 130 افراد زخمی ہوئے، جس کے بعد طالبان رجیم نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر عام شہریوں کا داخلہ بند کر دیا۔ ذرائع کے مطابق طالبان رجیم واقعے پر پردہ ڈالنے کے لیے اسے نورستان کے ایک کان کن ٹھیکیدار کے بارودی گودام میں ہونے والا دھماکہ قرار دے رہی ہے۔
دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے تیار کیے جانے والے دیسی ساختہ بم افغان بچوں کی جان لے گئے۔ ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج آبادی کے درمیان گھروں میں تربیتی سرگرمیاں جاری رکھ کر اور بارودی سرنگیں تیار کر کے افغان شہریوں کو انسانی ڈھال بنا رہا ہے، جبکہ طالبان رجیم کی جانب سے واقعے پر پردہ ڈالنا فتنہ الخوارج کی کھلی سرپرستی کا ثبوت ہے اور دہشت گردوں کی سرپرستی کی قیمت افغان بچے اپنی جانوں سے ادا کر رہے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
29 November 2026
پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ
29 November 2026
ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک
29 November 2026
کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی
29 November 2026
ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی
29 November 2026
کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل
29 November 2026
اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید
29 November 2026
مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
29 November 2026