LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع سی آر بی سی نہر کی بحالی، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا: فیصل کنڈی جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی، قتل میں ملوث مرد اور خاتون گرفتار مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے اور 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا

ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک

Web Desk

29 November 2026

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ڈسٹرکٹ پولیس ہنگو نے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اتحاد المجاہدین پاکستان (آئی ایم پی) سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ کارروائی کمپنی روڈ کے قریب نیلم پہاڑ کے مقام پر تھانہ صدر کی حدود میں کی گئی۔ حکام نے بتایا کہ گزشتہ چند روز سے مذکورہ علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات موصول ہو رہی تھیں، جس پر سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔

حکام کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے اپنے دفاع میں مؤثر جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کا تبادلہ تقریباً 35 سے 40 منٹ تک جاری رہا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے، تاہم ان کے دیگر ساتھی فائرنگ کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

علاوہ ازیں ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت خلفان احمد ولد نظیر احمد، سکنہ بنوں کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دو دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق خلفان احمد دہشت گردی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث اور سی ٹی ڈی کو مطلوب تھا، جن میں ڈی ایس پی دیار خان سمیت 10 پولیس اہلکاروں کی شہادت اور 15 سے زائد اہلکاروں کو زخمی کرنے کے واقعات شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے تین ایس ایم جیز اور نو میگزین بھی برآمد ہوئے، جبکہ فائرنگ سے سرکاری گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔