LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع سی آر بی سی نہر کی بحالی، زمینداروں کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا: فیصل کنڈی جیٹ فیول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کی حاضر دماغی، قتل میں ملوث مرد اور خاتون گرفتار مریم نواز کا تلہ گنگ کو ضلع بنانے اور 2 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خلا باز محمد ذیشان سے براہ راست رابطہ، حوصلہ بڑھایا

ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی

Web Desk

29 November 2026

پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے کمانڈر انچیف احمد وحیدی نے کہا ہے کہ ایرانی فوج اور پاسدارانِ انقلاب کی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

احمد وحیدی کا کہنا تھا کہ ایرانی بحری افواج کسی بھی خطرے یا دشمنانہ کارروائی کا فیصلہ کن جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیجِ فارس، آبنائے ہرمز اور بحیرہ عمان علاقائی سلامتی اور عالمی معیشت کے لیے اسٹریٹجک اہمیت رکھتے ہیں۔

احمد وحیدی نے مزید کہا کہ ایرانی بحری افواج نے خطے میں دشمن کے فوجی اور جنگی اثاثوں کو نشانہ بنا کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے، جبکہ دشمن کا بحری بیڑہ دور سمندروں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔