مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ
Web Desk
29 November 2026
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر اور سینئر رہنما کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پارٹی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا گھر اور ایک گاڑی پولیس کے قبضے میں ہے، جبکہ ان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود بھی پولیس کی تحویل میں ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ مولانا اسجد محمود اس وقت تھانہ سیکرٹریٹ میں موجود ہیں، تاہم مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی طارق سے تاحال کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اظہارِ یکجہتی کے لیے ٹیلی فون کیا ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بھی یکجہتی کے اظہار کے لیے پہنچے ہیں۔
رہنما جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ حکومتی صفوں میں اس معاملے پر تضاد پایا جاتا ہے؛ آدھی حکومت کہہ رہی ہے کہ مولانا فضل الرحمان حفاظتی تحویل میں ہیں جبکہ حکومت کا دوسرا حصہ مختلف مؤقف اختیار کر رہا ہے۔
کامران مرتضیٰ نے الزام عائد کیا کہ کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پاس کسی کا گھر سیل کرنے کا قانونی اختیار ہی نہیں ہے، اور اس کارروائی کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کا بھی خیال نہیں رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں دوستیاں اور دشمنیاں چلتی رہتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ
29 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
29 November 2026
پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ
29 November 2026
ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک
29 November 2026
کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی
29 November 2026
ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی
29 November 2026
کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل
29 November 2026
اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید
29 November 2026