اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع
Web Desk
29 November 2026
روسی وزارت دفاع کے مطابق یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک روسی فضائی دفاعی نظام نے یوکرین کے 3 لاکھ سے زائد بغیر پائلٹ فضائی طیارے (ڈرونز) مار گرائے ہیں۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے 28 نومبر کو جاری رپورٹ کے مطابق خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک یوکرین کے مجموعی طور پر 3 لاکھ ایک ہزار 51 ڈرونز، 674 جنگی طیارے، 284 ہیلی کاپٹر اور 672 زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام تباہ کیے جا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ یوکرین کے 31 ہزار 811 ٹینک اور دیگر بکتر بند جنگی گاڑیاں، ایک ہزار 799 ملٹی پل راکٹ لانچر نظام، 36 ہزار 997 توپیں اور مارٹر جبکہ 78 ہزار 193 خصوصی فوجی موٹر گاڑیاں بھی تباہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روسی افواج نے 156 علاقوں میں یوکرین کی فوجی تنصیبات، ڈرونز کی تیاری، ذخیرہ کرنے اور لانچ کرنے کے مراکز، فوجی ہوائی اڈوں اور یوکرینی فوجی دستوں و غیر ملکی کرائے کے جنگجوؤں کی عارضی تعیناتی کے مقامات کو نشانہ بنایا۔ روسی جنگی طیاروں، حملہ آور ڈرونز، میزائل فورسز اور توپ خانے نے یوکرینی مسلح افواج کے زیر استعمال توانائی اور ایندھن کی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔
وزارت دفاع کے مطابق روسی فضائی دفاعی نظام نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کے ایک ہزار 601 ڈرونز، پانچ گائیڈڈ فضائی بم اور امریکی ساختہ ہیمارس (HIMARS) نظام کا ایک راکٹ مار گرایا۔
روسی وزارت دفاع نے مزید بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف محاذوں پر روسی افواج کی کارروائیوں کے نتیجے میں تقریباً ایک ہزار 100 یوکرینی فوجیوں کا جانی نقصان ہوا۔ وزارت کے مطابق شمالی گروپ کی کارروائیوں میں 160 تک، مغربی گروپ کی کارروائیوں میں 210 سے زائد، جنوبی گروپ کی کارروائیوں میں 175 تک، مرکزی گروپ کی کارروائیوں میں 340 سے زائد، مشرقی گروپ کی کارروائیوں میں 190 تک جبکہ دنیپر گروپ کی کارروائیوں میں 25 تک یوکرینی فوجیوں کا جانی نقصان ہوا۔
متعلقہ عنوانات
افغانستان: اسعد آباد دھماکے میں 30 دہشتگرد ہلاک، 28 زخمی ہونے کا دعویٰ
29 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
29 November 2026
پاکستان کو 6 فیصد معاشی نمو کی جانب لے جانے کا عزم ہے: وزیر خزانہ
29 November 2026
ہنگو میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک
29 November 2026
کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 13 ہوگئی
29 November 2026
ایرانی بحری افواج کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں: احمد وحیدی
29 November 2026
کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بچ گیا، فوٹیج وائرل
29 November 2026
اسلام آباد پولیس کی اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید
29 November 2026