LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلاول سے ملاقات میں حکومتی وفد سے اہم قانون سازی پر حمایت مانگ لی: ذرائع بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ؛ رہائش گاہ سیل کرنے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت سندھ ہائی کورٹ بار کے سالانہ انتخابات، حق نواز تالپور صدر منتخب اسحاق ڈار کی بلاول بھٹو سے ملاقات، پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال 2026-27 کیلئے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ملتان : جامعہ قاسم العلوم پر قبضے کی کوشش کا معاملہ؛ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ درج کراچی: گھر میں سلنڈر دھماکے کے بعد عمارت منہدم، امدادی کارروائیاں جاری شہباز شریف کا دورۂ ماسکو، تجارت، ویزا سہولت اور سرمایہ کاری کے نئے امکانات مولانا فضل الرحمان کا گھر، گاڑی اور بیٹا پولیس کی تحویل میں ہیں: کامران مرتضیٰ اب تک یوکرین کے 3 لاکھ ڈرونز تباہ کر دیئے: روسی وزارت دفاع بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد آمد، حکومتی قیادت سے اہم ملاقات متوقع پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، کراچی میں تاریخی جلسہ ہوگا: سعید غنی ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہے: رضا امیری کا بڑا اعلان امریکی سینٹ کام کا ایرانی فوجی کمانڈر کے دعوؤں پر ردعمل آگیا افغانستان میں سکول کے قریب دھماکا، 7 طلبہ جاں بحق، 99 افراد زخمی

بلاول بھٹو زرداری کا مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ؛ رہائش گاہ سیل کرنے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت

Web Desk

28 November 2026

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان سے بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سیل کیے جانے کے واقعے سے آگاہ کیا۔ مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران ان کے صاحبزادے کو گرفتار کیا گیا جبکہ گھر میں موجود خواتین کو باہر نکال کر ہراساں کیا گیا۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کی رہائش گاہ کو سیل کرنے اور اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔