LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دفاعی معاہدے میں ایران، فلسطین اور دیگر اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے: حافظ نعیم الرحمان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی بنیادی وجہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی ہے: اسد قیصر پی ٹی آئی والے یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، کسی ایک بات پر قائم نہیں رہتے: عطا تارڑ ایران کا میزائلوں کی رینج اور رفتار بڑھانے کا فیصلہ، اپ گریڈیشن شروع اسلام آباد پر چڑھائی کرنے والے کس کا ایجنڈا پورا کرنا چاہتے ہیں؟ احسن اقبال امریکا شرائط مان لے تو آبنائے ہرمز ایک ہفتے میں کھول دیں گے: عباس عراقچی ماسکو فارمیٹ کا افغانستان سے متعلق آٹھواں مشاورتی اجلاس 5 اکتوبر کو ہو گا نانٹکیٹ کے ساحل کے قریب لاپتا طبی طیارے کا ملبہ مل گیا، 6 افراد تاحال لاپتا اپوزیشن کمیٹی کے ساتھ اچھا معاہدہ تیار ہوا، سہیل آفریدی نے سبوتاژ کر دیا: محسن نقوی پاک بھارت سرحد پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ، شہید پاکستانی شہریوں کی نمازِ جنازہ ادا وزیراعظم کی محسن نقوی سے ملاقات، خیبرپختونخوا میں امن و امان کیلئے سخت فیصلوں پر غور وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اپوزیشن سے مذاکرات پر تبادلہ خیال خیبرپختونخوا حکومت تحریری معاہدے پر اتفاق کرکے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گئی: محسن نقوی وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجے ڈرافٹ کا مسودہ جاری کر دیا اسلام آباد مفاہمت کی 7 شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی: قالیباف

قومی ایئرلائن کی نجکاری: فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم میں شامل

Web Desk

25 December 2025

قومی ایئرلائن کی نجکاری کے معاملے پر فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) عارف حبیب کنسورشیم میں شامل ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ شراکت ایئرلائن کی مالی معاونت اور کارپوریٹ مہارت فراہم کرنے کے لیے کی گئی ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر قومی ایئرلائن کے 75 فیصد حصص حاصل کیے ہیں، جبکہ فوجی فرٹیلائزر کمپنی عارف حبیب کنسورشیم کے ساتھ انتظامی ڈھانچے کا حصہ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق ایئرلائن کے زمینی آپریشنز کی اپ گریڈیشن کے لیے پہلے سال 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرے نمبر پر لکی کنسورشیم نے 134 ارب روپے کی بولی دی تھی۔