خاتون کو ہراساں کرنے اور اغواء کی کوشش کا الزام، 8 ملزم گرفتار
Web Desk
27 November 2026
لاہور کی ڈیفنس پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے اور اغوا کی کوشش کے الزام میں مرکزی ملزم احمد شیخ کو 7 مسلح ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے پہنچنے والی ٹیم کو اس کے مسلح ساتھیوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مزاحمت کرنے والے تمام 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
ملزمان کے قبضے سے 223 بور کی 7 رائفلیں اور 70 گولیاں برآمد کر لی گئیں، جس پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا الگ مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے گھر کے باہر کھڑی 2 گاڑیوں پر غیر قانونی پولیس فلیشر لائٹس بھی نصب پائی گئیں، جس پر دونوں گاڑیاں قبضے میں لے کر فلیشر لائٹس کے غیر قانونی استعمال اور پولیس مزاحمت پر الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے اور دھمکانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور لاہور میں بدمعاشی کلچر اور مسلح دھونس کسی صورت قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش اور خوف و ہراس پھیلانے والوں کو قانون کا سامنا کرنا ہو گا، جبکہ مسلح جتھوں کے ذریعے شہریوں کو ڈرانے دھمکانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
بحیرہ روم میں روسی بحری قافلے کی واپسی، لیبیا جانے والے فوجی سازوسامان کا راستہ تبدیل
27 November 2026
دھند کے باعث موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کیلئے بند
27 November 2026
ایران کا آبنائے ہرمز کی بندش برقرار رکھنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
27 November 2026
خلیج عمان میں امریکی فوج کا تجارتی بحری جہاز پر حملہ، ناکارہ بنا دیا
27 November 2026
روسی افواج نے ایک ہفتے میں دوعلاقوں کو آزاد کرا لیا: روسی وزارت دفاع
27 November 2026
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں جاری کر دیں
27 November 2026
پنجاب اور سندھ میں صوبوں سے متعلق بلاول کے بیان پر تعجب ہوا: بیرسٹر عقیل ملک
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026