جی ٹی اے 6 میں شامل 44 برس پرانا بنگالی گانا عالمی توجہ کا مرکز بن گیا!
Web Desk
27 November 2026
معروف ویڈیو گیم ’’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘‘ (جی ٹی اے 6) میں بطور ساؤنڈ ٹریک استعمال کیا گیا 1982ء کا کلاسک بنگالی ڈسکو گانا ’’آج شنیبار‘‘ ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس کے باعث 71 سالہ بھارتی گلوکارہ روپا بسواس کو چار دہائیوں سے زائد عرصے بعد نئی عالمی شہرت حاصل ہو رہی ہے۔
’’آج شنیبار‘‘ گلوکارہ روپا بسواس کے پہلے البم ’’ڈسکو جاز‘‘ کا حصہ تھا جو 1982ء میں ریلیز ہوا تھا۔ اب اس گانے کو جی ٹی اے 6 کے اِن-گیم ریڈیو اسٹیشن ’’ورلڈ وائیڈ ایف ایم‘‘ میں شامل کیا گیا ہے، جہاں کھلاڑی گیم کی فرضی امریکی ریاست لیونیڈا میں سفر کے دوران اسے سن سکیں گے۔
اس غیر متوقع عالمی پذیرائی پر خوشی اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے روپا بسواس نے ایک بھارتی میگزین سے گفتگو میں کہا کہ وہ اس حوالے سے بے حد جذباتی ہیں۔ ان کے مطابق انہیں اس بات کا درست علم نہیں تھا کہ یہ گانا ویڈیو گیم تک کیسے پہنچا؛ ان کے گانوں کے لائسنس رکھنے والی ریکارڈ کمپنی نے ’’آج شنیبار‘‘ کو جی ٹی اے 6 کے لیے پیش کیا تھا تاہم انہیں اس پورے عمل کی تفصیلات معلوم نہیں تھیں۔
گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں اپنے گانے کی اس شمولیت کا علم بھی حال ہی میں اس وقت ہوا جب ان کے بیٹے دیبیان اور بہو سومیٹا نے انہیں فون کر کے یہ خوشخبری سنائی۔ چار دہائیوں سے زائد پرانا یہ بنگالی ڈسکو نغمہ اب نئی نسل کے گیمرز اور عالمی موسیقی کے شائقین تک پہنچ رہا ہے، جس سے روپا بسواس کے فنی کیریئر کو ایک نئی پہچان مل گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
بھارتی کامیڈین و یوٹیوبر سمے رائنا کا عالمی ریکارڈ؛ یوٹیوب پر 10 لاکھ بامعاوضہ چینل ممبرز حاصل کر لیے
27 November 2026
آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ایرانی سکرین رائٹر مہدی محمودیان گرفتار
27 November 2026
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی سلینا سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک
27 November 2026
دبئی: شادی کی تقریب میں عاطف اسلم و ہنی سنگھ کا رقص
26 November 2026
جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
26 November 2026
بالی ووڈ فلم ورکرز یونین کا وزیراعظم نریندر مودی سے نیٹ فلکس کی پاکستانی سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
26 November 2026
دلجیت دوسانجھ کے بنگلور کنسرٹ پر بم حملے کی دھمکی، بھارتی حکام میں تشویش
26 November 2026
مس یونیورس 2026 کا تاج پورتو ریکو کی جینیفر بیریٹو کے سر سج گیا
25 November 2026