اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
Web Desk
27 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے اہم ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دوطرفہ تعاون میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے مضبوط سیاسی تعلقات کو عملی اقتصادی فوائد میں تبدیل کیا جائے گا، جبکہ دونوں وزرائے خارجہ نے “مکہ معاہدہ برائے مشترکہ دفاع” کے تحت قریبی رابطے اور تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ دوسری جانب ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا کہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے پاکستان کی جانب سے پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔
متعلقہ عنوانات
روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری
27 November 2026
آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
27 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس
27 November 2026
وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
27 November 2026
امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
27 November 2026