آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال
Web Desk
27 November 2026
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور میں سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات کے دوران قومی معاملات اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لیے سب کو مل کر چلنا چاہیے، اور چوہدری شجاعت حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “چوہدری صاحب آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔”
ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، وفاقی وزرا محسن نقوی اور چوہدری سالک حسین، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم حسین بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں شریک رہنماؤں کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔
متعلقہ عنوانات
روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا
27 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری
27 November 2026
مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس
27 November 2026
اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
27 November 2026
وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے
27 November 2026
کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
27 November 2026
کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج
27 November 2026
امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم
27 November 2026