LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان

بھارتی کامیڈین و یوٹیوبر سمے رائنا کا عالمی ریکارڈ؛ یوٹیوب پر 10 لاکھ بامعاوضہ چینل ممبرز حاصل کر لیے

Web Desk

27 November 2026

معروف بھارتی کامیڈین اور یوٹیوبر سمے رائنا نے یوٹیوب پر ایک ملین (10 لاکھ) بامعاوضہ (پیڈ) چینل ممبرز حاصل کر کے عالمی سطح پر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، جس کی یوٹیوب نے بھی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اسے پلیٹ فارم کی کری ایٹر کمیونٹی کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا ہے۔

گوگل انڈیا کے بلاگ پر جاری بیان میں یوٹیوب نے بتایا کہ سمے رائنا نے کامیڈی، شطرنج سے متعلق مواد اور ناظرین کی براہِ راست شرکت پر مبنی تفریح کے ذریعے ایک مضبوط آن لائن کمیونٹی تشکیل دی ہے۔ پلیٹ فارم نے عالمی سطح کے شطرنج کھلاڑیوں کے ساتھ ان کی گفتگو اور مقبول آن لائن شو ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ کو اس غیر معمولی کامیابی کی بنیادی وجوہات قرار دیا ہے۔ یوٹیوب کے مطابق یہ ریکارڈ بھارت میں بامعاوضہ چینل ممبرشپ کے بڑھتے ہوئے رجحان کی عکاسی کرتا ہے؛ جون 2026ء میں بھارت میں 12 لاکھ سے زائد مداحوں نے کم از کم ایک چینل کی ممبرشپ خریدی جبکہ بھارتی کری ایٹرز کی ممبرشپ آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سمے رائنا کے یوٹیوب چینل کے سبسکرائبرز کی تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ وہ اپنے چینل پر ممبرشپ کے تین مختلف ماہانہ پیکجز پیش کرتے ہیں جن میں ’’سمے کے دوست‘‘ (59 روپے)، ’’سمے کے خاص‘‘ (599 روپے) اور ’’سائلنٹ سپورٹر‘‘ (1999 روپے) شامل ہیں۔ ایک ملین پیڈ ممبرز کی موجودگی ان کے مداحوں کی جانب سے غیر معمولی مالی معاونت اور وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

واضح رہے کہ سمے رائنا کی یہ بڑی کامیابی ایک شدید تنازع کے بعد سامنے آئی ہے، جب فروری 2025ء میں ان کے شو ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ کی ایک قسط میں یوٹیوبر رنویر الہ آبادیا کے متنازع تبصرے پر ملک گیر ردعمل سامنے آیا تھا اور متعدد پولیس شکایات درج ہونے کے بعد متعلقہ افراد نے معذرت کی تھی۔ اس تنازع کے بعد سمے رائنا نے اپنے چینل سے شو کی اقساط ہٹا کر عارضی کنارہ کشی اختیار کر لی تھی، تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے اسٹینڈ اپ اسپیشل ’’اسٹل الائیو‘‘ کے ذریعے شاندار واپسی کی، جبکہ سال 2026ء میں ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس کے اشتراک سے پیش کیا گیا۔