LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
یونان: 2700 سال پہلے قتل ہوئے افراد کی اجتماعی قبر عوام کے لیے کھول دی گئی روس کی نئی جوہری آبدوز پرم بحری بیڑے میں شامل، پوتن نے عالمی سطح کا ہتھیار قرار دے دیا رائزنگ سٹارز ایشیا کپ: پاکستان شاہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست، فائنل میں انٹری آصف زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقات، قومی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال مکہ دفاعی معاہدے کی سٹریٹجک، سیاسی و دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق وزیراعظم آزادکشمیر کا سو روزہ پلان کا اعلان، نوجوانوں کو بلاسود قرضے، وظائف دیں گے کویت کا ایرانی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کرکے مسلسل حملوں پر احتجاج امریکی ساحلی ریاستوں میں طوفان سے تباہی، لاکھوں افراد بجلی سے محروم پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان امریکی فضائیہ کے مرکزی کلاؤڈ سسٹم پر سائبر حملہ، حساس فوجی ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا وزیراعظم کی پی سی ایس آئی آر لیبارٹریز کو عالمی معیار کی ایکریڈیٹیشن حاصل کرنے کی ہدایت کراچی پورٹ پر درآمدی کارگو کی مقدار ایک لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ الیکشن میں مداخلت ملکی مسائل کی وجہ، عوامی رائے کا احترام حل کی ابتدا ہے: شاہد خاقان بلاول بھٹو کی کل اسلام آباد آمد متوقع، حکومتی رہنماؤں سے اہم ملاقاتوں کا امکان

آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد ایرانی سکرین رائٹر مہدی محمودیان گرفتار

Web Desk

27 November 2026

ایران کے معروف انسانی حقوق کے کارکن اور آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والے اسکرین رائٹر مہدی محمودیان کو تہران میں گرفتار کر کے گریٹر تہران جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کو یورپ میں مقیم مہدی محمودیان کے ایک دوست کی جانب سے اس گرفتاری کی اطلاع دی گئی ہے، تاہم ایرانی ڈرامے ’’اِٹ واز جسٹ این ایکسیڈنٹ‘‘ کے مصنفین میں شامل مہدی محمودیان کی حراست کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں اور نہ ہی ایرانی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی سرکاری بیان جاری کیا گیا ہے۔

ٹیلی گرام پر موجود مہدی محمودیان کے ذاتی سوشل میڈیا چینل کے مطابق کچھ اہلکار ان کے گھر پہنچے اور انہیں حراست میں لینے کے ساتھ ساتھ ان کے الیکٹرانک آلات بھی ضبط کر لیے، جبکہ بعد ازاں ’’امتداد‘‘ نامی نیوز ویب سائٹ نے بھی ان کی گرفتاری کی تصدیق کی۔

مہدی محمودیان کے دوست حسین رزاق نے بتایا کہ انہوں نے رات تقریباً دو سے تین بجے فون پر محمودیان سے آخری مرتبہ گفتگو کی تھی، اس وقت وہ 2022ء کے احتجاج کے دوران سنائی جانے والی ایک سزائے موت کے مقدمے پر بات کر رہے تھے، جس کے کچھ دیر بعد محمودیان نے فون کا جواب دینا بند کر دیا۔ حسین رزاق کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک درجن سے زائد مسلح اہلکاروں نے محمودیان کے گھر پر چھاپہ مار کر انہیں گرفتار کیا اور ان کے الیکٹرانک آلات بھی ساتھ لے گئے۔

رپورٹ کے مطابق مہدی محمودیان کو ٹیلی گرام پر یہ اطلاع شیئر کرنے کے ایک روز بعد گرفتار کیا گیا جس میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ 2022ء میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں ہلاکت کے بعد شروع ہونے والے احتجاج کے مقدمات میں قید دو مظاہرین کو آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر پھانسی دی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اوسلو میں قائم تنظیم ’’ایران ہیومن رائٹس‘‘ کے مطابق مہسا امینی کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں اب تک کم از کم 15 مظاہرین کو پھانسی دی جا چکی ہے، جن میں سے دو کو رواں برس 2026ء میں سزائے موت دی گئی۔ حسین رزاق کا کہنا ہے کہ محمودیان قید مظاہرین اور پھانسی کے خطرے سے دوچار افراد کے حق میں کھل کر آواز اٹھاتے رہے ہیں اور ایرانی حکام سزائے موت کے مقدمات کے حوالے سے انتہائی حساس ہیں۔