ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ
Web Desk
27 November 2026
ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے امریکی فوج کی جانب سے قبضے میں لیے گئے دونوں ایرانی آئل ٹینکرز کو ایک کارروائی کے دوران دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
کمانڈر شہرام ایرانی کے مطابق امریکی فوج نے دونوں آئل ٹینکرز پر قبضہ کر لیا تھا، تاہم ایرانی افواج نے عملے کے سونے کے دوران جہازوں پر چڑھ کر کامیابی سے ان کا کنٹرول سنبھال لیا۔
ایرانی بحریہ کے سربراہ نے اس واقعے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے نہ تو امریکی فوج کی جانب سے ٹینکرز پر قبضے کی تاریخ ظاہر کی اور نہ ہی انہیں دوبارہ حاصل کرنے کے وقت یا مقام سے متعلق کوئی معلومات فراہم کیں۔ دوسری جانب ایرانی بحریہ کے کمانڈر کے اس دعوے پر امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
موسمیاتی تبدیلی سے ہنہ جھیل کے قدرتی حسن کو خطرہ
26 November 2026
سینیگال افریقن کپ آف نیشنز 2025 کا چیمپئن قرار، مراکش کی اپیل مسترد
25 November 2026
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے
25 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرا دیا
25 November 2026
وزیراعظم سے گورنر کے پی کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال
24 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026