سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرا دیا
Web Desk
25 November 2026
پاکستان ہاکی ٹیم نے سلطان اذلان شاہ کپ 2026ء میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے دی ہے۔
سلطان اذلان شاہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ میچ میں نوجوان کھلاڑی حنان شاہد نے دو شاندار گول اسکور کر کے پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ قومی ٹیم نے میچ کا جارحانہ آغاز کیا اور کھیل کے پانچویں منٹ میں رانا وحید اشرف نے فیلڈ گول کر کے پاکستان کو 1-0 کی برتری دلا دی، جبکہ 23ویں منٹ میں حنان شاہد نے دوسرا گول اسکور کر کے برتری 2-0 کر دی۔
تیسرے کوارٹر میں جنوبی کوریا کے سیمن چن نے 35ویں منٹ میں گول کر کے خسارہ کم کیا اور مقابلہ 2-1 کر دیا، تاہم میچ کے 53ویں منٹ میں حنان شاہد نے اپنا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا گول داغ کر برتری 3-1 تک پہنچا دی۔ کھیل کے آخری لمحات میں جنوبی کوریا کے من ہیوک لی نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے اسکور 3-2 ضرور کیا، لیکن پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین دفاع کرتے ہوئے برتری برقرار رکھی اور فتح اپنے نام کر لی۔
یہ سلطان اذلان شاہ کپ 2026ء میں پاکستان کی تیسری کامیابی ہے، جس کے بعد قومی ٹیم نے 4 میچز میں 9 پوائنٹس حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی تیسری پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔ پاکستان اپنا آخری لیگ میچ جمعرات کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گا۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی بحریہ کا دو آئل ٹینکرز دوبارہ قبضے میں لینے کا دعویٰ
27 November 2026
موسمیاتی تبدیلی سے ہنہ جھیل کے قدرتی حسن کو خطرہ
26 November 2026
سینیگال افریقن کپ آف نیشنز 2025 کا چیمپئن قرار، مراکش کی اپیل مسترد
25 November 2026
آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے
25 November 2026
وزیراعظم سے گورنر کے پی کی ملاقات، عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال
24 November 2026
نائیجیریا: لوگوں کو جنازے میں لے جانے والی کشتی الٹ گئی، 24 افراد ہلاک
23 November 2026
ملائیشیا سے واپس آنیوالے شوہر کو لینے 3بیویاں ایئرپورٹ پہنچ گئیں
17 November 2026
عمران خان سے وکلا کی ملاقات منگل کو ہوگی، چھ نام جیل حکام کو ارسال
16 November 2026