بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
Web Desk
26 November 2026
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے، جہاں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی کیے جانے کی درخواست پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) آج سماعت کرے گی۔
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں جمع کرا رکھی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے تحت اس ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
سی پی پی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل سے بجلی کی پیداواری لاگت 69 روپے 59 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ فرنس آئل سے بجلی کی پیداواری لاگت 46 روپے 43 پیسے فی یونٹ ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح گزشتہ ماہ ایل این جی سے بجلی کی فی یونٹ پیداواری لاگت 28 روپے 74 پیسے رہی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بھی بجلی 2 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی، جس کا اطلاق رواں ماہ نومبر کے بجلی بلوں میں کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ
26 November 2026
آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران
26 November 2026
شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات
26 November 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع
26 November 2026
اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
26 November 2026
مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی
26 November 2026
بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ
26 November 2026
بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ
26 November 2026