اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
Web Desk
26 November 2026
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے “کیش لیس اسلام آباد” منصوبے پر عملدرآمد کا باقاعدہ حکم جاری کر دیا ہے، جس کے تحت یکم دسمبر 2026 سے میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کے دفاتر میں نقد لین دین مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔
اس حوالے سے چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن اویس افضل کی جانب سے 25 نومبر کو باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس کے مطابق یکم دسمبر سے ایم سی آئی کے کسی بھی دفتر، ڈائریکٹوریٹ، ونگ یا برانچ میں نقد رقم وصول نہیں کی جائے گی۔
جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹیکس، فیس، کرایوں، جرمانوں اور لائسنس فیس سمیت تمام تر سرکاری ادائیگیاں اب صرف ڈیجیٹل ذرائع سے ہی وصول کی جائیں گی، جبکہ پے آرڈر، ڈیمانڈ ڈرافٹ اور چیک کے ذریعے ادائیگیاں بھی قبول نہیں کی جائیں گی۔
انتظامیہ نے ایم سی آئی کے تمام کیش کاؤنٹرز 30 نومبر تک بند کرنے اور تمام مینول رسید بکس سیل کر کے متعلقہ اکاؤنٹس آفس میں جمع کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کی سہولت کے لیے دفاتر میں آن لائن ادائیگیوں کے طریقہ کار سے متعلق عوامی آگاہی نوٹس بھی آویزاں کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام ڈائریکٹرز کو 7 روز کے اندر عملدرآمد کی رپورٹ چیف آفیسر کو جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکام نے تنبیہ کی ہے کہ یکم دسمبر کے بعد نقد رقم وصول کرنے والے کسی بھی افسر یا اہلکار کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ ڈائریکٹر اور دفتر کا سربراہ بھی ذاتی طور پر جواب دہ ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کا بجلی صارفین کو فیول ایڈجسٹمنٹ کے اضافی بوجھ سے بچانے کا فیصلہ
26 November 2026
آبنائے ہرمز میں ہماری کارروائیوں سے امریکا شدید دباؤ میں ہے: ایران
26 November 2026
شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات
26 November 2026
بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
26 November 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع
26 November 2026
مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی
26 November 2026
بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ
26 November 2026
بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ
26 November 2026