مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی
Web Desk
26 November 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کراچی میں مفرور ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پنجاب پولیس کے بہادر افسر اے ایس آئی اصغر سے ویڈیو لنک کال کے ذریعے رابطہ کر کے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
ویڈیو کال کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز نے زخمی اے ایس آئی اصغر کے پاس موجود ان کی والدہ کو بھی سلام کیا، انہیں حوصلہ دیا اور بیٹے کے مکمل اور بہترین علاج معالجے کی بھرپور یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے متعلقہ ڈی پی او اور آر پی او کو ہدایت جاری کی کہ اے ایس آئی اصغر کے علاج کے لیے تمام تر طبی سہولتیں بلاتعطل فراہم کی جائیں، جبکہ ان کی ریڑھ کی ہڈی (سپائن) کی بحالی اور علاج کے لیے جو بھی ممکن ہوا ضرور کیا جائے گا۔
اس موقع پر اے ایس آئی اصغر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ کی کمر میں گولی لگی، آپ کی جان بچنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں، آپ نے انتہائی بہادری سے جرائم پیشہ عناصر کو ٹف ٹائم دے کر اپنا مشن مکمل کیا۔ انہوں نے زخمی افسر کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے ملتان منتقل کیے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اصغر جیسے نڈر پولیس افسروں پر فخر ہے، آپ نے بالکل نہیں گھبرانا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس ٹیم میں شامل اہلکار بشیر کی بھی عیادت کی اور ٹیم کے دیگر اراکین رضوان اور طارق کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مجھے عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے قربانیاں دینے والی اپنی پولیس ٹیم پر فخر ہے۔
دوسری جانب زخمی اے ایس آئی اصغر نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کمر میں دو گولیاں لگی تھیں تاہم اب وہ الحمدللہ کافی بہتر ہیں، اور وزیراعلیٰ کی خصوصی توجہ و کاوش پر انہیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے ملتان لایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملزمان کی گرفتاری و ریکی کے لیے کراچی جانے والی پنجاب پولیس کی ٹیم پر مفرور ملزمان نے اچانک فائرنگ کر دی تھی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی اصغر شدید زخمی ہو گئے تھے۔ انہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے کراچی کے آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جس کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 ایئر ایمبولینس کے ذریعے مزید علاج کے لیے ملتان منتقل کر دیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
شہرِ قائد میں پانچ سال کے دوران عمارتیں گرنے کے 15 بڑے واقعات
26 November 2026
بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
26 November 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع
26 November 2026
اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
26 November 2026
بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ
26 November 2026
بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ
26 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف
26 November 2026
ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم
26 November 2026