LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ ہیوسٹن میں 77ویں سالانہ تھینکس گیونگ پریڈ کا انعقاد؛ گلوکارہ لِزو کی قیادت، پاکستانی فلوٹ بھی توجہ کا مرکز رہا نمازِ جمعہ کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے، جیل جانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں: مولانا فضل الرحمان سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق

ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم

Web Desk

26 November 2026

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیر صدارت سمندری خوراک (سی فوڈ) کی صنعت اور برآمدات کے فروغ سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ویلیو ایڈڈ سمندری مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جبکہ وزارتِ بحری امور کے فشریز کمشنر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن اس کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک کی 578 کمپنیاں سمندری خوراک برآمد کر رہی ہیں، تاہم ان میں سے صرف تین کمپنیاں ویلیو ایڈڈ مصنوعات برآمد کر رہی ہیں، اور سمندری خوراک کی مجموعی برآمدات کا کم از کم پانچ فیصد حصہ ویلیو ایڈڈ مصنوعات پر مشتمل ہونا چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ویلیو ایڈڈ سمندری مصنوعات کی برآمدات کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، جس کے تحت ماہی گیری کے صوبائی محکموں اور برآمد کنندگان سے مشاورت کی جائے گی اور آگاہی و حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا،

 

جبکہ عالمی منڈی میں پاکستانی سمندری مصنوعات کا حصہ بڑھانے کے لیے ملک میں جھینگوں کی افزائش اور آبی زراعت (ایکوا کلچر) کے مراکز کو بھرپور فروغ دیا جائے گا۔