پاکستان کا نئی پالیسی کے تحت ایل پی جی سیکٹر کو آگے بڑھانے کا فیصلہ
Web Desk
26 November 2026
پاکستان نے ایل پی جی (LPG) سیکٹر کو ترقی دینے اور توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے نئی پالیسی کے تحت چین کے ساتھ اہم سرمایہ کاری منصوبہ شیئر کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کو کراچی میں ایل پی جی پلانٹ اور جدید اسٹوریج سہولیات قائم کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ نئی ایل پی جی پالیسی بھی چینی حکام کے ساتھ شیئر کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی فریق اپنے سرمایہ کاروں سے مشاورت اور رابطوں کے بعد پاکستان کو اس منصوبے میں ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔
حکام کے مطابق پاکستان میں ایل پی جی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اسٹریٹجک اہمیت اختیار کر چکا ہے، کیونکہ ملک کے لیے ایل پی جی کی فراہمی میں صرف ایک ملک پر انحصار کرنا مناسب نہیں رہا اور متبادل ذرائع کے ساتھ مؤثر اسٹوریج نظام کی تشکیل وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی جانب سے چین کو پیٹرولیم مصنوعات کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی جا چکی ہے، جس کا مقصد توانائی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانا، سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا اور سپلائی چین کو مزید مستحکم بنانا ہے۔
متعلقہ عنوانات
بجلی 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
26 November 2026
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد روکنے کے حکم امتناع میں 2 ہفتے کی توسیع
26 November 2026
اسلام آباد میں یکم دسمبر سے نقد لین دین بند کرنے کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
26 November 2026
مریم نواز کی فائرنگ سے زخمی پولیس افسر کو ویڈیو کال، مکمل علاج کی یقین دہانی
26 November 2026
بیوی پر ذہنی و جسمانی تشدد ظلم، حق مہر بھی ملے گا: لاہور ہائیکورٹ
26 November 2026
بلوچستان میں پی سی ایس امتحانات کے مواقع بڑھانے کا فیصلہ
26 November 2026
پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا ہدف
26 November 2026
ویلیو ایڈڈ سمندری خوراک کی برآمدات بڑھانے کیلئے کمیٹی قائم
26 November 2026