خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس طلب
Web Desk
25 November 2026
خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی – ARDC) کا اہم اجلاس کل منعقد ہو گا۔
قبائلی عمائدین پر مشتمل کونسل کا پشاور میں یہ تیسرا اجلاس ہو گا، جس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اختر، 12 نامزد اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر یحییٰ اخونزادہ اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں 12 نامزد اضلاع میں امن و امان کی صورتِ حال، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ حکومتی اقدام کے تحت 180 دنوں میں 100 اہداف حاصل کرنے کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
دورانِ اجلاس قبائلی عمائدین کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی جائے گی، جبکہ جاری انتظامی اصلاحات اور ترقیاتی سرگرمیوں پر کونسل اراکین کی آرا اور تجاویز بھی حاصل کی جائیں گی۔
اس موقع پر 12 نامزد اضلاع کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے قبائلی عمائدین سے مشاورت کی جائے گی، اور امن کے قیام و ترقیاتی عمل میں مقامی آبادی کی شمولیت بڑھانے کے امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد امن، ترقی اور بہتر طرزِ حکمرانی کے فروغ کے لیے حکومت اور مقامی نمائندوں کے درمیان مشاورتی عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے
متعلقہ عنوانات
کراچی میں بین الاقوامی میڈیکل بلنگ فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار
25 November 2026
مریم نواز اور نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن کا دورہ کریں گے
25 November 2026
پاکستان اور اٹلی کا ماربل سیکٹر جدید بنانے اور برآمدات بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار
25 November 2026
پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
25 November 2026
الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا
25 November 2026
سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ
25 November 2026
ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی
25 November 2026