LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس طلب کراچی میں بین الاقوامی میڈیکل بلنگ فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار مریم نواز اور نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن کا دورہ کریں گے پاکستان اور اٹلی کا ماربل سیکٹر جدید بنانے اور برآمدات بڑھانے پر اتفاق پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی 190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار

کراچی میں بین الاقوامی میڈیکل بلنگ فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار

Web Desk

25 November 2026

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے – NCCIA) کراچی زون نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی میڈیکل بلنگ فراڈ میں ملوث غیر قانونی کال سینٹر نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا ہے، جس کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے 15 کروڑ روپے نقد، چار قیمتی گاڑیاں، 11 ڈیجیٹل آلات اور تقریباً 6 کروڑ روپے مالیت کی کرپٹو کرنسی برآمد کر لی گئی ہے۔

این سی سی آئی اے حکام کے مطابق برآمد ہونے والی چار قیمتی گاڑیوں کی مجموعی مالیت تقریباً 4 کروڑ 80 لاکھ روپے ہے۔ دورانِ تفتیش انکشاف ہوا کہ یہ نیٹ ورک 2020ء سے 2025ء تک شاہراہِ فیصل کراچی پر واقع انعم ایمپائر میں ’گلوبل ریسورس گروپ‘، ’فینکس مارکیٹنگ سلوشن‘ اور ’دی کال سلوشن‘ کے نام سے مبینہ طور پر سرگرم رہا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس غیر قانونی سرگرمی سے حاصل ہونے والی تقریباً ایک ارب 20 کروڑ روپے کی رقم مبینہ طور پر پاکستان منتقل کی گئی، جس پر این سی سی آئی اے کراچی نے 10 ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 2026/134 درج کر لیا ہے۔

تحقیقات میں سامنے آیا کہ ملزمان امریکہ میں مقیم بزرگ مریضوں کو فون کالز کر کے انہیں دیرپا استعمال کے طبی آلات کی فراہمی، ان آلات کے حصول کی اہلیت اور ہیلتھ انشورنس کے تحت دستیاب سہولیات کے حوالے سے گمراہ کرتے تھے۔ ملزمان امریکی شہریوں کی ذاتی اور طبی معلومات حاصل کر کے امریکہ میں موجود اپنے میڈیکل بلنگ پارٹنر کو فراہم کرتے تھے، جو ان معلومات کی بنیاد پر میڈی کیئر، ہیومانا اور یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر سمیت امریکہ کے مختلف ہیلتھ انشورنس اداروں میں جعلی اور غیر قانونی انشورنس کلیمز جمع کرواتا تھا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ان جعلی کلیمز کے ذریعے حاصل ہونے والی رقوم میں سے امریکی میڈیکل بلنگ پارٹنر اپنا کمیشن اور اخراجات منہا کرنے کے بعد باقی رقم ملزمان میں طے شدہ تناسب کے مطابق تقسیم کرتا تھا۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ جرائم سے حاصل ہونے والی یہ رقوم غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور مرچنٹ سہولیات کے ذریعے امریکہ سے پاکستان منتقل کی جاتی تھیں، اور یہاں نقد اور اس مقصد کے لیے قائم فرضی کمپنیوں و کاروباری فرموں کے بینک اکاؤنٹس کے ذریعے وصول کی جاتی تھیں۔

این سی سی آئی اے نے دورانِ تفتیش ایسے 23 بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے جن میں سے بیشتر کراچی کے علاقے سندھ مسلم کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (ایس ایم سی ایچ ایس) میں واقع ایک نجی بینک کی برانچ میں کھولے گئے تھے۔ حکام کے مطابق مبینہ طور پر ان اکاؤنٹس کی شناخت اور تصدیق کے لیے مقررہ ضوابط پر مناسب طریقے سے عملدرآمد نہیں کیا گیا، اور ان کے ذریعے مختصر عرصے میں تقریباً ایک ارب 20 کروڑ روپے کی ڈیبٹ اور کریڈٹ ٹرانزیکشنز کی گئیں۔ ملزمان نے مبینہ طور پر غیر قانونی رقوم کے اصل ذرائع چھپانے کے لیے منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں اور ڈیجیٹل اثاثے بھی خریدے۔

گرفتار ملزمان میں بلال احمد، اسد علی عباسی، طلحہ یونس، ملک ریاض عرف شیزی اور عبدالوحید شامل ہیں، جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر پانچ ملزمان، جن میں ایک بینک برانچ منیجر بھی شامل ہے، تاحال مفرور ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔