LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس طلب کراچی میں بین الاقوامی میڈیکل بلنگ فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار مریم نواز اور نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن کا دورہ کریں گے پاکستان اور اٹلی کا ماربل سیکٹر جدید بنانے اور برآمدات بڑھانے پر اتفاق پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی 190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار

پاکستان اور اٹلی کا ماربل سیکٹر جدید بنانے اور برآمدات بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

25 November 2026

پاکستان اور اٹلی نے ماربل سیکٹر کو جدید خطوط پر استوار کرنے، پیداواری صلاحیت بڑھانے اور برآمدات کے فروغ کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق کر لیا ہے۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے کامرس، صنعت و پیداوار رانا احسان افضل نے اطالوی وفد کے ساتھ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی، جس میں سیکرٹری صنعت احسان علی منگی، ایڈیشنل سیکرٹری حمیرا ضیا مفتی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان اسٹون ڈیولپمنٹ کمپنی (پاسڈیک – PASDEC) اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان کی ماربل انڈسٹری کی ترقی، جامع ماربل پالیسی کی تشکیل، جدید مائننگ تکنیک، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ہنرمند افرادی قوت کی تیاری اور مجموعی پیداواری صلاحیت و برآمدات میں اضافے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق حکومت ماربل انڈسٹری کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اس کی برآمدی استعداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ایک جامع اور قابلِ عمل ماربل پالیسی تیار کی جا رہی ہے، جبکہ جدید مشینری، جدید مائننگ تکنیک اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے ذریعے اس شعبے کی استعداد کار میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

رانا احسان افضل کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح خام مال کی برآمد کے بجائے اعلیٰ معیار کی ویلیو ایڈڈ ماربل مصنوعات کی تیاری اور ان کی برآمدات کو فروغ دینا ہے، جس سے ملک کے قیمتی زرمبادلہ میں اضافہ ہو گا اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اجلاس میں شریک اطالوی وفد نے پاکستان کے ماربل سیکٹر میں سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور استعداد کار بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اختتام پر دونوں ممالک نے جدید ٹیکنالوجی، فنی مہارت، پراسیسنگ اور ہنرمند افرادی قوت کی تیاری کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔