LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس طلب کراچی میں بین الاقوامی میڈیکل بلنگ فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار مریم نواز اور نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن کا دورہ کریں گے پاکستان اور اٹلی کا ماربل سیکٹر جدید بنانے اور برآمدات بڑھانے پر اتفاق پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی 190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار

پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار

Web Desk

25 November 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ارکانِ اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے ملک کو درپیش سیاسی و معاشی چیلنجز اور اپوزیشن کے کردار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ و سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کو اس وقت ایک نئے میثاقِ جمہوریت کی ضرورت ہے اور نیشنل ڈائیلاگ کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر بیٹھنا چاہیے، جس پر دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا۔

دورانِ گفتگو چودھری پرویز الٰہی اور اسد قیصر نے جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے حوالے سے گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پرویز الٰہی نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے ذاتی معالجین اور اہلِ خانہ کو ان تک فوری اور بلا تعطل رسائی دی جائے، جبکہ کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کی سینئر قیادت کو بھی علاج معالجے کی سہولیات فی الفور فراہم کی جائیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ قید کے دوران طبی سہولیات کی فراہمی ہر شہری کا بنیادی آئینی اور قانونی حق ہے، لہٰذا ملک بھر کی جیلوں میں قید پی ٹی آئی کے تمام کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پارٹی کی تنظیمی سرگرمیوں، قانونی محاذ پر جاری کوششوں اور آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آئینی و قانونی دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اجلاس کے اختتام پر آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے دیگر رہنماؤں اور اتحادی جماعتوں سے رابطے تیز کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ملاقات میں میئر صوابی عطاء اللہ، ارکانِ پنجاب اسمبلی سردار راشد طفیل اور میاں حنبل ثنا کریمی، سابق ایم پی اے وقاص حسن موکل، پی ٹی آئی رہنما سردار نادر فاروق اور بیرسٹر شاہد مسعود بھی شریک تھے