LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی میں بین الاقوامی میڈیکل بلنگ فراڈ کا نیٹ ورک بے نقاب، 5 ملزمان گرفتار مریم نواز اور نواز شریف کا آئندہ ہفتے لندن کا دورہ کریں گے پاکستان اور اٹلی کا ماربل سیکٹر جدید بنانے اور برآمدات بڑھانے پر اتفاق پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی 190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم

پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

25 November 2026

پاکستان اور کینیا کے درمیان صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس کے تحت کینیا کے وزیر صحت کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے آغا خان یونیورسٹی کراچی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کینیا کے وزیر صحت سے اہم ملاقات کی، جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈریپ (DRAP) اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران آغا خان یونیورسٹی کی صحت کے شعبے میں خدمات، طبی تعلیم اور تحقیق میں اشتراک سمیت پاکستان اور کینیا کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے مستقبل میں مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

ملاقات سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے مستفید ہوں گے اور پاکستان و کینیا کے درمیان باہمی تعاون سے صحت کی سہولیات کا معیار مزید بہتر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ کوششوں سے عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی، کیونکہ حکومتِ پاکستان صحت کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آغا خان یونیورسٹی طبی تعلیم، جدید تحقیق اور مریضوں کی دیکھ بھال کے شعبوں میں گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے اور پاکستان سمیت مشرقی افریقہ میں صحت کی سہولیات کی بہتری میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔