LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان اور اٹلی کا ماربل سیکٹر جدید بنانے اور برآمدات بڑھانے پر اتفاق پرویزالہیٰ سے اسد قیصر کی ملاقات، عمران خان کی صحت پر تشویش کا اظہار پاکستان اور کینیا کا صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا سوشل میڈیا پرمنفی رجحانات کوتقویت مل رہی ہے: عطا تارڑ ایم کیو ایم کا 29 نومبر کو شاہراہ فیصل پر ریلی نکالنے کا فیصلہ، کمشنر کو درخواست دیدی 190 ملین پاؤنڈکیس: عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ این سی سی آئی اے کی تنظیم نو؛ پاکستان سائبر پولیس بنانے کی سفارش سرگودھا جلسے سے قبل مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا امجد خان سمیت جے یو آئی رہنما گرفتار، اسلم غوری کا شدید ردعمل صدر مملکت سے سپیکر بنگلا دیش اسمبلی کی ملاقات، تجارتی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اختتام پذیر، قومی مسائل، صوبائی معاملات اور جماعتی تنظیمِ نو پر تفصیلی مشاورت آبنائے ہرمز میں نگرانی مزید سخت ، جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطہ لازمی قرار وزیراعظم کا سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کا حکم چودھویں ساؤتھ ایشین گیمز ایک بار پھر ملتوی کر دیے گئے، 2023 سے اب تک ایونٹ چوتھی مرتبہ تاخیر کا شکار مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس، متعدد اہم فیصلوں کی منظوری

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر دیا

Web Desk

25 November 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی – ECP) نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی حلقہ بندیوں کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا کے 9 اضلاع میں ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی حلقہ بندیاں کی جائیں گی، جن میں کرک، ہنگو، مانسہرہ، ملاکنڈ، شانگلہ، چترال اپر، سوات، اپر سوات اور پہاڑ پور شامل ہیں۔

شیڈول کے مطابق حلقہ بندیوں کے سلسلے میں انتظامی انتظامات، ضروری نقشوں کی خریداری اور متعلقہ عملے کی تربیت کا مرحلہ یکم دسمبر سے 9 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا، جبکہ ویلج اور نیبرہوڈ کونسلز کی ابتدائی فہرست 10 دسمبر سے 9 جنوری تک تیار کی جائے گی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 10 جنوری کو عوام کے اعتراضات کے لیے شائع کر دی جائے گی، جس پر متعلقہ حلقوں کے افراد یا امیدوار 11 جنوری سے 27 جنوری تک اپنے اعتراضات دائر کر سکیں گے۔